Thursday, 20 February, 2020
پیٹرول، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

پیٹرول، ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد ۔ حکومت نے ماہ اکتوبر کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے،جس کے مطابق پیٹرول ، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے۔ جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ وزرات خزانہ کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے ۔ جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 73.50 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79.40 ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 46 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 48 روپے فی لیٹر ہو گی۔ 

وزرات خزانہ کے بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا کی سفارش پر وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس بار پٹرول ،ہائی اسپیڈ اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں یکساں 2 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے۔ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں دو روپے کا  اضافہ کیاتھا۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92781
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حکومت نے پاکستانیوں کو سال نو کا تحفہ دے دیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور
مارکیٹ میں ڈالر کی پرواز جاری ہے جو روپے کے مقابلے میں اب نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔ میڈیا کے مطابق آج ایک بار پھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جو روپے کے مقابلے میں نئی بلند ترین سطح پرجا پہنچا ہے۔
کرنسی ڈیلر کا کہنا تھا کہ دو بڑے بینکس، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیمت 110 روپے 50 پیسے سے بھی کم ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت
شہباز شریف نے کہا کہ آٹا چینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔ پابندی تھی تو برآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے؟ قوم جاننے کیلئے منتظر ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون کرکے کرونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور عوام کرونا وائرس کے خاتمے کی کوششوں میں چین
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کویتی نائب وزیراعظم احمد منصور الاحمد الجبر الصباح، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں