Saturday, 08 August, 2020
’’سالِ نو کاتحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘‘

’’سالِ نو کاتحفہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ‘‘

اسلام آباد ۔ حکومت نے پاکستانیوں کو سال نو کا تحفہ دے دیا اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے25 پیسے فی لیٹر ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے8 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے45 پیسے  اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13757
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم متعارف کروادی ہے جبکہ یہ رسک شیئرنگ فسیلٹی اسکیم چار سال کے لئے ہے۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک کمی کردی۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ میڈیا کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور

مقبول ترین
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں نیب کے دائرہ اختیار کیخلاف آصف زرداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پیر کے روز فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ تحریری حکم نامہ آج ہی جاری کریں گے جس میں ضروری ہدایات دی جائیں گی۔
اس میں شک نہیں کہ مختلف دینی مسالک کے ماننے والوں کا عمومی رویہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کی بات نہیں سنتے بلکہ اپنی محفلوں میں دوسروں کو آنے کی دعوت تک نہیں دیتے ۔ اس غیر صحت مندانہ رجحان سے غیر صحت مندانہ معاشر ہ تشکیل پاچکا ہے ۔ اس صورت حال کا ازالہ بحیثیت قوم بقا کے لیے ناگزیر ہے ۔ اس سلسلے میں ہم ذیل میں چند معروضات پیش کرتے ہیں :
احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب گواہوں کو طلب کرلیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں