Wednesday, 22 January, 2020
ایم ایم عالم کو زاہد یعقوب عامر کا خراج تحسین

ایم ایم عالم کو زاہد یعقوب عامر کا خراج تحسین
عباس بیگ مرزا کا کالم نشان حیدر

 

زاہد یعقوب عامر نے ائر کموڈور جناب ایم ایم عالم کی سوانح حیات لکھ کر عسکری تاریخ پڑھنے والوں کو گوہر نایاب عطاء کر دیا ہے بقول مستنصر حسین تارڑ 'فضائیہ رومانس ہے 'جبکہ زاہد یعقوب عامر نے پاک فضائیہ اس کے شہداء شاہینوں اور غازیوں کے اس عشق کو بام ِعروج تک پہنچا دیا ہے انہوں نے جس عرق ریزی سے دشمن کے پانچ طیاروں کو ٹھکانے لگا کر عالمی ریکارڈ بنانے والے ہیرو جناب ایم ایم عالم کی زندگی پر طبع آزمائی کی ہے وہ یقینا انہی کا خاصہ ہے کتاب کے لفظ لفظ سے ان کی جناب ایم ایم عالم کیلئے محبت ،خلوص اور پیار کی خوشبو آ رہی ہے۔

زاہد یعقوب عامر نے میرے بچپن میں کاغذ کے جہاز بنا کر اڑانے ،کاک پٹ میں بیٹھنے اور دشمن کے ٹھکانوں پر بمباری کے خواب سے لے کر فورٹریس اسٹیڈیم میں ایم ایم عالم کے جہاز کے پہلو میں کھڑے ہو کر تصویر بنوانے کے جذبوں کو مزید تقویت عطاء کی ہے ،بہت سارے ایسے پہلو جو قارئین سے پوشیدہ تھے جنہیں زاہد یعقو ب عامر نے عیاں کر دیا ہے ۔معروف مصنف عنائیت اللہ نے لکھا تھا ہم مغربی دنیا کے عسکری کارناموں کے تراجم میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ہمارے اپنے ہیرو اور ان کے کارنامے اتنے بڑے جنہیں لکھنے ،پڑھنے اور پڑھانے کی اشد ضرورت ہے ،زاہد یعقوب عامر نے اس فرض کو خوب نبھایا ہے آنے والی نسلیں ان کی ہمیشہ احسان مند رہیں گی۔

زاہد یعقوب عامر نے یونیفارم کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ لکھنے لکھانے کے اہم شعبہ اور پاکستانی عسکری تاریخ کے چاہنے والوں کیلئے کتنے ہی سالوں پر محیط محنت کے بعد جناب ایم ایم عالم سے متعلق غیر معمولی واقعات ،انکے لائف سٹائل ،اسلام سے محبت ،مزاج ،مشاغل ،اخبارسے تعلقات ،سینئر اور جونیئر سے پی آر ،آخری سالوں کا احوال اس انداز میں پیش کر دیا ہے گویا قاری جناب ایم ایم عالم کی رفاقت میں ہے ان سے باتیں کر رہا ہے انہیں محسوس کر رہا ہے اور ان کے خیالات سے مستفید ہو رہا ہے۔

زاہد یعقوب عامر نے جناب ایم ایم عالم کی وفات پر میڈیا اور خصوصاً ٹی وی چینلز سے شکوہ بھی کیا ہے جو اپنے ہیرو کی وفات کی بجائے دیگر عنوانات کا رونا رو رہے تھے اس موقع پر میں اتنا ہی کہوں گا کہ در اصل میڈیا ہائوسز میں بیٹھے ''افراد''کو ادراک ہی نہیں ہے کہ یونیفارم پرسانل کا عزم کس قدر پختہ اور کامل ہوتا ہے ۔یقینا آئی ایس پی آر ،پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے ہیں ۔افواج پاکستان ،شہداء اور غازیوں سے محبت رکھنے والوں کیلئے یہ بڑے ادارے خاطر خواہ مواد فراہم کر رہے ہیں ۔تا ہم ہماری گزارش ہے کہ یہ ادارے عسکری عنوانات پر لکھنے والوں کیلئے بھرپور عیانت ،ایوارڈز اور میڈلز عطا ء کرنے کا باقاعدہ لائحہ عمل ترتیب دیں۔

زاہد یعقوب عامر کو جناب ایم ایم عالم کی سوانح حیات لکھنے کے علاوہ دو نشانِ حیدر یافتگان کیپٹن کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان پر بھرپور تصانیف لکھنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہے جناب ایم ایم عالم کی سوانح حیات پر موصوف کی تصنیف بلا شبہ ایک ہی نشست میں پڑھی جانے والی قابل ذکر کتاب ہے ۔اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61771
کوڈ
 
   
متعلقہ کالم
امریکی اقدامات خطے سمیت دنیا بھر کے لیے انتہائی سنگین اور خطرناک ہیں۔طاقت کے زعم میں امریکہ ہمیشہ عالمی قوانین کو پامال کرتا آیا ہے۔عراق میں کچھ ایام قبل منتخب حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس احتجاج کو امریکیوں نے
کسی بھی ملک میں، جہاں جمہوریت ہو وہاں پارلیمنٹ کو اولین فیصلہ ساز ادارے کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ پارلیمان کو یہ طاقت دراصل عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے عطا کرتے ہیں۔ لیکن تیسری دنیا کے ممالک میں بہ ظاہر نظر
جمہوریت،ترقی،اداروں کا استحکام اور ایسے ہی دیگر دل خوش کن نعروں اور بیانات سے عوام کو اپنی سیاسی پالیسوں کی طرف متوجہ کرنے والے عمران خان اگر خود بھی اداروں کا احترام کریں تو ان کے قول و فعل میں جو تضادات ہیں وہ ختم ہو جائیں
گھریلو زندگیوں میں تلخیاں عمومی بات ہے۔مشرقی معاشرت میں ابھی بھی خاندانی سسٹم مضبوط ہے اورگھریلو زندگی کی تلخیوں واتار چڑھاؤ کو خاندان کے بڑے بوڑھے ہی نمٹاتے اور فیصلہ کرتے ہیں

مزید خبریں
اسپیکٹیٹر انڈیکس نے سال 2019 کی د نیا میں رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے مطابق بھارت رہائش کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ پہلے نمبر پر برازیل، دوسرے پر ساؤتھ افریقہ، تیسرے پر نائجیریا اور چوتھے پر ارجنٹینا ہے۔
صبح سویرے اسکول جاتے وقت ہم عجیب مسابقت میں پڑے رہتے تھے پہلا مقابلہ یہ ہوتا تھا کہ کون سب سے تیز چلے گا دوسرا شوق سلام میں پہل کرنا۔ خصوصاً ساگری سے آنیوالے اساتذہ کو سلام کرنا ہم اپنے لیے ایک اعزاز تصور کرتے تھے۔
چینی دفترخارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی روشنی میں پر امن طریقے
سوشل میڈیا کے اس دور میں پروپیگنڈہ کرنا اور عوام الناس کو متاثر کرنا انتہائی آسان ہو چکا ہے۔ نیم خواندہ یا ان پڑھ لوگ تو درکنار انتہائی پڑھے لکھے افراد بھی بآسانی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مقبول ترین
ماں۔۔۔۔مجھے معلوم تھا کہ آپ میرے اس عارضی دنیا میں واپس آنے کے لیے کتنی پرجوش تھیں۔۔۔۔۔یہ لیں، آج آپ کی دیرینہ خواہش پوری کیے دے رہی ہوں۔۔۔۔ارے دیرینہ یوں بولا ہے کہ جب سے میرا آپ کا ساتھ چھوٹا، وہ بندھن ٹوٹا جس نے مجھے آپ کی سانسوں کی ڈور سے باندھ رکھا تھا،تب سے محسوس ہونے لگا کہ اب مجھ میں کچھ باقی نہیں رہا۔
وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں امریکی
حکومت اور اپوزیشن نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران و چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی
وزیراعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس روانہ ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں