Tuesday, 15 October, 2024
ہمیں کھسرا کہہ کر مسجد سے نکال دیتے ہیں

ہمیں کھسرا کہہ کر مسجد سے نکال دیتے ہیں
ڈاکٹر ندیم عباس کا کالم

 

زندہ قومیں مسلسل مکالمہ کرتی ہیں اور اسی کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کرتی ہیں۔ہمارے معاشرے کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں عمر کی بنیاد پرنواجون نسل کے سوالات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔عمر اور تجربہ کی وجہ سے یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ صحیح اور درست بات صرف بزرگ ہی کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موجودہ زمانے میں جنریشن گیپ بہت زیادہ ہو گیا ہے۔اگر نوجوانوں کو سنا جاتا اور ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی تو یقینا حالات کافی بہتر ہوتے۔ایک قابل افسوس طرز عمل ہماری دانشگاہوں کا بھی رہا وہ بھی نواجوں کو سننے اور سنانے کے پلیٹ فارمز دینے میں ناکام رہی ہیں۔وجہ کچھ بھی ہو نوجوانوں کو جب اپنے بات کرنے کے فورمز نہیں ملے تو انہوں نے ان جگہوں پر اپنی شناخت بنانے کی کوشش کی جہاں انہیں سنا جاتا تھا۔ ہماری نوجوان نسل کا ایک بڑا حصہ فرقہ ورانہ اور علاقیت پرستی کا نظریہ رکھنی والی تنظیموں کا حصہ بن گیا جنہوں نے نوجوانوں کے وژن کو محدود کر دیا۔ اس سے معاشرے کی جو شکل سامنے آئی وہ فرقوں اور علاقیت میں بٹی ہوئی ہے۔یہ تفریق اس حد تک بڑھی کہ اب ایک ہی فرقے کے کئی گروہ بن چکے ہیں ۔اس سے خواتین اور ٹرانسجینڈر کے لیے سپیش بالکل ختم ہو گئی اور غیر مسلم آبادی مزید دب کر رہ گئیں۔جب اکاےون فیصد آبادی کی رائے معاشرے کی تعمیر سے نکل گئی جو انرجی معاشرے کو چلانے کے لیے اہم کردار ادا کرنے کی طاقت رکھتی تھی معاشرہ اس سے محروم ہو گیا۔اسی طرح معاشرہ غیر مسلموں کی موثر نمائندگی سے بھی محروم رہ گیااور غیر مسلم بھی دبک کر کہیں ایک طرف بیٹھ گئے۔

ایسے حالات میں کچھ ادارے امید کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں جو اپنی بساط میں روشنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں شعور فاونڈیشن انہی میں سے ایک بہترین ادارہ ہے۔انہوں نے پاکستان کے تاریخی ادارے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں نواجونوں کے ساتھ بہترین مکالمے کا اہتمام کیا اس کا عنوان "قیام امن کی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کا کردار"تھا۔پروگرام کا فارمیٹ بہت زبردست تھا اس میں فقط ہم جیسے زعم برتری میں مبتلا لوگوں کو سنانا ہی نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کوسننا تھا اور خوب سننا تھا۔سکردو سے لے کر لاڑکانہ تھا اور کئی جامعات کے طلبا موجود تھے زیادہ تعداد بچیوں کی تھی اور شائد میں پہلے ایسے کسی پروگرام میں آیا جس میں ایک خواجہ سرا بھی شریک تھی۔بہت خوبصورت مکالمہ ہوا اور یقینا کریں کہ نوجوان نسل نے مسائل کے ایسے ایسے پہلووں کی نشاندہی کی جو ان کی وطن عزیز سے دلچسپی اور مستقبل کے حوالے سے آگاہی کی عکاس تھی۔سوال ہوئے اور خوب سوال ہوئے یوں سمجھ لیجئے موسلا دھار سوالات ہوئے۔اگرچہ یہ پروگرام کئی گھنٹوں پر مشتمل تھا مگر پھر بھی لگا کہ نوجوان نسل کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے ہمیں سننے کا حوصلہ پیدا کر کے انہیں سننا ہو گا۔ہمارا سننا انہیں حوصلہ دے گا،انہیں مستقبل کے متعلق پر امید کر دے گا۔

پروگرام میں شریک خواجہ سرا جن کانام رابی تھا انہوں نے بڑا دلچسپ سوال کیا کہ جناب ہم مسجدوں میں جاتے ہیں تو ہمیں وہاں سے کھسرا کہہ کر نکال دیا جاتا ہے۔ہم اللہ کی عبادت کہاں کریں؟ کیا ہم اپنی الگ مساجد بنا لیں؟ یا ہم مسجد جا ہی نہیں سکتیں؟ یقین جانئیے بہت دکھ ہوا۔ یہ پاکستان کی مظلوم ترین کمیونٹی ہے جب پیدا ہوتے ہیں تو سوتیلے پن کا سامنا کرنا پڑتا ہے ابھی بچے ہی ہوتے ہیں تو خاندان کا ادارہ ان کی سرپرستی سے ہاتھ اٹھا لیتا ہے اور معاشرےکے حوالے کر دیے جاتے ہیں۔یہاں معاشرے نے ان کو صرف ناچنے اور سیکس ورک کے طورپر ہی دیکھا۔یہ بیچارے بغیر سرپرستی کے ہوتے ہیں اسی لیے معاشرے کے بااثر لوگ ان کا استحصال کرتے ہیں اور ان کا ریپ کیا جاتا ہے۔ پولیس بھی ان کی جائز قانونی مدد کرنے سے انکاری رہتی ہے کاش جیسے خواتین کے ہراسمنٹ کو خصوصی اہمیت دے کر اس پر فوری قانونی کاروائی کرنے کا احسن اقدام کیا گیا اسی طرح ٹرانسجینڈرز کے لیے بھی ایسا ہی کوئی نظام لایا جائے شائد انہیں کوئی ریلیف مل سکے اور یہ پرامن زندگی گزار سکیں۔

محترمہ رابی صاحبہ کے سوال پر میں نے تمام نوجوان طالبات سے پوچھا کیا آپ مسجد میں نماز کے لیے جاتی ہیں؟اس پر ایک چند طالبات نے کہا کہ شائد وہ ایک دو بار مسجد میں گئی ہیں۔میں نے کہا محترمہ رابی صاحبہ سے پہلے تو یہ آپ کا سوال ہونا چاہیے تھا کہ آپ کو مسجدمیں کیوں داخل نہیں ہونے دیا جاتا یا آپ کے لیے مساجد میں الگ سے انتظام موجود کیوں نہیں ہے؟شرعی طور پر کوئی بھی عورت مسجد میں نماز ادا کر سکتی ہے اور اسی طرح کوئی بھی ٹرانسجینڈر مسجد میں نماز ادا کر سکتا ہے اور اللہ کا گھر سب کے لیے ہے مسجد الحرام،مسجد نبویﷺ اور دیگر بڑی مساجد میں خواتین مساجد میں نماز ادا کرتی ہیں۔میں سوچ رہا تھا کہ ہم نے خواتین کے لیے دین کے ایک حصے پر عمل کو مشکل بلکہ ناممکن بنا دیا ہے۔ میں پاکستان سے باہر ایک اسلامی ملک میں تھا وہاں ایک جنازہ لایا جا رہا تھا دیکھا تو خواتین بھی ساتھ ساتھ ہیں،میں کافی حیران ہوا جب نماز جنازہ کے لیے صفیں درست ہوئی تو خواتین بھی جنازہ میں شریک تھیں سچ پوچھیں تو میں خود بڑا حیران ہوا کہ خواتین نماز جنازہ پڑھ رہی ہیں؟جب اسلام کو پڑھا تو پتہ چلا کہ خواتین وحضرات ہر دو نماز جنازہ کے فرض کفائی میں برابر کے شریک ہیں۔ایسے مکالمے اور ان سے اٹھنے والے سوالات معاشرے کی ترقی کی رفتار کوتیز کر دیں گےاور ہر ایک کو ان کے حقوق کا پتہ چلے گا۔رابی صاحبہ کو اطمنان دلایا کہ آپ مسجد میں جا سکتی ہیں جو نہیں جانے دیتا وہ اللہ کے گھر کو ذاتی پسند و ناپسند کے نام پر اللہ کے بندوں پر بند کر رہا ہے اور یہ صرف خواتین اور خواجہ سراوں تک محدود نہیں ہے بلکہ ایسے لوگ موجود ہیں جو دوسرے فرقے کے لوگوں کو بھی مساجد میں داخل نہیں ہونے دیتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13824
کوڈ
 
   
متعلقہ کالم
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بالواسطہ طور پر ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن عوام اور فوج کے درمیان دراڑیں ڈال رہا ہے لیکن فوج کو عوام کا اعتماد حاصل ہے اور وہ عوام کے تعاون سے اس صورت حال
تحریک انصاف نے ریاست پر کاری وار کیا، خدا کرے وطن عزیز جانبر ہوجائے؟ایک بدقسمت دن، وطنی طول و عرض میں ہیبت ناک مناظردیکھنے کو ملے۔ تصور میں نہ تھا، قومی حُرمت، تقدس، وقار، عزت اور طاقت
چولستان میں خشک سالی نے زندگی کو معدوم کرکے رکھ دیا ہے ۔66 لاکھ ایکٹرپر مشتمل یہ علاقہ رواں ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی بناء پر پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے ۔یہاں چرند ،پرند ،جانور اور انسان پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔
ہم جیسے لوگوں نے بھی عمران خان کی پوری تقریر سننے کی اذیت برداشت کی لیکن اس پہاڑ سے بھی آخر میں کاغذ کے ایک ٹکڑے کی صورت میں ایک چوہا ہی نکلا۔ وہ کبھی کاغذ کو جیب سے نکالتے اور کبھی واپس رکھتے۔

مقبول ترین
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حسن نصر اللہ کا قتل اسرائیل کی بزدلانہ دہشت گردی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی پوری زندگی اسرائیل کے خلاف بھر پور جدوجہد سے عبارت ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبروں کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں سے متحد ہونے اور ’لبنان کے عوام اور حزب اللہ
احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں، جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ میڈیا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں کمیٹی چوک پر لگے کنٹینرز ہٹا دیے گئے
عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک روز قبل لبنان کے شہر بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ لبنانی حریت پسند تحریک حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوگئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں