Wednesday, 27 March, 2019
عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

عائشہ خان کا شوبز کو چھوڑنے کا اعلان

لاہور۔ پاکستان کی فلم اور ٹی وی کی نامورخوبرو اداکارہ و ماڈل عائشہ خان نے اچانک شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے لاکھوں مداحوں اور چاہنے والوں کو حیران کردیا ہے۔

عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں کیا۔ عائشہ خان نے اپنی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور چاہنے والوں سمیت دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی سب کو درخواست کی کہ انہیں ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔ 

عائشہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے سوچ سمجھ کے بعد اپنی خوشی سےانڈسٹری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بہترین طریقے سے خیر آباد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے مرحلے کے لیے انہتائی پر امید ہیں کہ وہ اطمینان بخش ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے قریبی دوست جانتے ہیں کہ انہوں نے 2016 سے بہت ہی کم شوبز منصوبوں میں کام کیا اور کچھ منصوبے تو اس کے لیے تاخیر کا شکار بھی رہے، جس پر وہ معزرت خواہ ہے۔ عائشہ خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے کا اعلان توکیا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجوہات نہیں بتائیں۔

ان کی اسی پوسٹ پر کئی افراد نے انہیں بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پوسٹ پر کمنٹس کرنے والے کچھ افراد اور مداحوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی عائشہ خان کی جانب سے ایک بار پھر انڈسٹری میں آنے کا اعلان سنیں گے۔جس پر اداکارہ نے انہیں مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ امید ہے کہ وہ انڈسٹری میں واپس آنے کا اعلان نہیں کریں گی۔

خیال رہے کہ عائشہ خان نے 50 سے زائد ڈراموں اور ٹی وی سیریلز اور’جوانی پھر نہیں آنی‘ سمیت 5 کے قریب فلموں میں بھی کام کیا، جب کہ وہ متعدد منصوبوں کے اندر ماڈلنگ کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔ 35 سالہ عائشہ خان نے کیریئر کا آغاز 2000 سے ٹی وی ڈرامے سے کیا، جب کہ انہوں نے 2013 میں پہلی فلم ’وار‘ سے فلم ڈیبیو کیا۔ ان کی آخری فلم 2015 میں ریلیز ہونے والی ’جوانی پھر نہیں آنی‘ تھی، جب کہ ان کا نشر ہونے والا آخری ڈرامہ ’میری ننہی پری‘ ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15313
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گوگل نےانٹرنیٹ پر اپنی بے باکی کی وجہ سے شہرت پانیوالی بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کی ایپ پرریلیز کے کچھ ہی دیر بعد پابندی لگادی ہے۔ پونم پانڈے نے 17 اپریل کو اپنی موبائل ایپ لانچ کی تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد گوگل نے ایپ پرپابندی لگادی ہے۔
عدالت سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھارتی پولیس نے منشیات سمگلنگ میں ملوث سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی اور انکے شوہرکو گرفتار کر کے وطن واپس لانے کیلئے انٹر پول سے مدد مانگ لی ہے ۔
مودی سرکار کے زیر سایہ پلنے والے انتہا پسند پاگل ہوگئے ہیں۔بھارت کی ریاست مہاراشٹر کی سخت گیر ہندو جماعت ایم این ایس یعنی مہاراشٹر نو نرمان سینا نے تمام پاکستانی فنکاروں اور اداکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی ہے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے پولیس والوں کی نیندیں حرام کر دیں ، مار دھاڑ اور ایکشن سے بھرپور فلم ’’اکیرا‘‘ کا ٹریلر آگیا ۔ اے آر مورگاڈوس کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’’اکیرا‘‘میں سوناکشی سنہا نے مرکزی کردار کیا ہے

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وکیل خواجہ حارث کو چاہیے کہ وہ اپنے موکل نواز شریف کو پیسے واپس کرنے کا مشورہ دیں۔ نواز شریف باہر جانا چاہتے ہیں تو عوام کے پیسے واپس کر دیں۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر جیالوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی موجود تھی، پارٹی پرچموں کی بہار نظر آئی، کارکنوں نے پارٹی نغموں پر رقص بھی کیا، بلاول بھٹو کی آمد پر جیالوں نے گل پاشی کی اور اپنے ہردلعزیز رہنما کو زبردست طریقے سے خوش آمدید کہا۔
چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے 50 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض نواز شریف
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پےلوڈ پھینکے جس کے بعد 27 فروری کو پاکستان نے عام آبادی کو نشانہ بنائے بغیر جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں