Sunday, 31 May, 2020
’’ارطغرل‘‘ کو نشر کرنے پر شان کی پی ٹی وی پر تنقید

’’ارطغرل‘‘ کو نشر کرنے پر شان کی پی ٹی وی پر تنقید

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار شان نے ترکی کے ’’گیم آف تھرون‘‘ کہلائے جانے والے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔ ڈرامے ’ارطغرل‘ نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ترک ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘کو اردو میں ڈب کرکے یکم رمضان سے پاکستان کے سرکاری ٹیلی  ویژن سے نشر کیا جارہا ہے۔ اس ڈرامے نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر ’’ارطغرل غازی‘‘ کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے کہا تھا پی ٹی وی اور ترکی چینل ٹی آر ٹی کے اشتراک سے یہ ڈراما یوٹیوب پر پیش کیا جارہا ہے۔ اداکارشان نے فیصل جاوید کی اس ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہماری تاریخ اور ہمارے ہیروز کو تلاش کرنے کی کوشش کریں‘‘۔

شان کی اس تنقید بھری ٹوئٹ پر کئی سوشل میڈیا صارفین ’’ارطغرل غازی‘‘ کی  حمایت میں میدان میں آئے اور شان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہماری تاریخ مغل سلطنت کی عیاشیوں سے بھری پڑی ہے جب کہ جدوجہد آزادی اور پاکستان کی تخلیق پر کافی کچھ بن چکا ہے۔ ہماری نوجوان نسل  کو اس وقت اسلام کے ہیروز کے بارے میں جاننا لازمی ہے چاہے پھر وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتے ہوں۔

شان بھی کہاں چپ رہنے والے تھے انہوں نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا بھائی بہت اچھی بات ہے مگر ہم کب تک مانگے ہوئے لفظوں سے اپنی خودی کی دیوار مضبوط کریں گے ۔ پی ٹی وی کو اس طرح کے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں، کہاں ہے فنڈنگ نوتماشا پھر بھی پیسا ہضم۔

شان کے اس ٹوئٹ پر ایک اور صارف نے انہیں مشورہ دیتے ہوئے کہا اگر آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان میں اس طرح کے پراجیکٹس بن سکتے ہیں تو بنائیے نا کس نے روکاہے؟ بجائے تنقید کرنے کے آپ کوئی اسپانسر ڈھونڈتے اور بنالیتے، کوئی نہیں روکتا آپ کو مگر نہیں کسی نے نہیں سوچا ہوگا یہ۔

شان نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا میرے خیال میں تو بہت کچھ بن سکتا ہے مگر حقیقت میں اتنا بڑا پراجیکٹ حکومت کی دلچسپی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ میرے خیال میں تو چاند پر پاکستانی پرچم ہونا چاہئیے کیا راکٹ خود بنالوں؟

واضح رہے کہ ڈراما ’’ارطغرل‘‘ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھے۔ ان کا نام ارطغرل تھا اور انہيں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔  یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار تھے اس ڈرامے کی کہانی ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں کی جانے والی فتوحات کے گرد گھومتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو میں ڈب کرنے کی ہدایت کی تاکہ ہمارے نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔

’’ارطغرل غازی’‘ پی ٹی وی سے پہلے دنیا کی 60 مختلف زبانوں میں نشر ہو چکا ہے۔ مجموعی طور پر اس کی 179 قسطیں ہیں اور یہ پہلی مرتبہ 2014 میں ترکی کے سرکاری چینل سے نشر ہوا تھا۔

دوسری طرف ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’مجھے کراچی کی بہت یاد آرہی ہے۔‘

شاہ شاہد نے لکھا کہ ’کراچی شہر میں موجود اپنے تمام دوستوں کو بھی بہت یاد کر رہا ہوں۔‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36295
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ روز متاثر ہونے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے لئے اداکارہ ماہرہ خان نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان کے موسیقار ذوالفقار جبار خان نے گلوکار و اداکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کر پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیے ایک اور گانا ’’ہو ہا‘‘ ریلیز کردیا ہے۔
بھارتی پنجابی فلموں, اداکار, گپی گریوال, پاکستان, آمد, پاکستانیوں, مہمان نوازی, محبت, شکریہ, شوبز
پاکستان فیشن انڈسٹری کی معروف ماڈل ایمان سلیمان نے سید جمیل حیدر رضوی کے ساتھ سادگی سے نکاح کرلیا۔

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے کہ ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں ایٹمی دھماکے انہوں نے، گوہر ایوب اور
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ایٹمی دھماکا راجا ظفر الحق، گوہر ایوب اور میں نے کیا، نواز شریف سمیت ساری کابینہ ایٹمی دھماکے کے خلاف تھی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید احمد نے
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔ وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور
وزیر مملکت برائے امور کشمیر شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔ وزیر مملکت نے قوم کے لیے دعا دی اور کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں