Thursday, 14 December, 2017
کوہلی اور انوشکا کی شادی طے پاگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

کوہلی اور انوشکا کی شادی طے پاگئی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی ۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوربالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی شادی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10 اور 11  دسمبر کو یورپی ملک اٹلی میں ہوں گی۔ تاہم انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ بھارتی کر کٹ ٹیم کے کپتان  ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی اگلے ہفتے شادی طے پائی ہے اور ان کی شادی کی تقریبات آئندہ ہفتے 9، 10 اور 11  دسمبر کو یورپی ملک اٹلی میں ہوں گی۔ تاہم انوشکا شرما کے ترجمان نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی شادی کے کل ہی اٹلی روانہ ہونے والے ہیں اور باقی خاندان اور دوستوں کے لیے بھی یورپی شہر میلان میں ہوٹلز کی بکنگ کرالی گئی ہے۔ میڈیا میں زیر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما کے لیے شادی کا جوڑا فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی نے ڈیزائن کیا ہے اور انہیں گزشتہ ہفتے اداکارہ کے گھر کے باہر دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب ویرات کوہلی اور انوشکا کی شادی کی تقریب ممبئی میں 21 دسمبر کو ہوگی جس میں ان کے قریبی دوستوں کو بلایا گیا ہے۔

چند روز قبل ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل کھلائے جانے پر بھٹ پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ کوئی روبوٹ نہیں اور انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد انہیں چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے اور اب انہی چھٹیوں میں شادی کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دوستی کو طویل عرصہ ہوگیا ہے اور دونوں کی شادی کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ اور بالی وڈ کا رشتہ بہت پرانا ہے اور ماضی میں بھی کئی کرکٹرز کی فلمی حسیناؤں کے ساتھ شادی ہوئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین، ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ اور ظہیر خان کی بالی وڈ حسیناؤں سے شادی کے بعد اب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  33299
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکاراور کپور خاندان کے چشم و چراغ ششی کپور طویل علالت کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 79 برس تھی۔ ششی کپور طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کے باعث علیل تھے اور چلنے پھرنے سے پوری طرح معذور تھے۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ نیو یارک ٹرک حملہ ان کی رہائش گاہ سے کچھ ہی فاصلے پر ہوا ہے۔ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنی ہالی وڈ سیریز کائنٹیکو کی شوٹنگ کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود ہیں نے گزشتہ روز ہونے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
بھارتی ٹی وی اداکارہ سمونا چکرورتی کو شو کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بے ہوش ہونے پر فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکو طبی امداد دی گئی ۔
پاکستان ٹیلی ویژن پر چالیس سال تک اداکاری کے جوہر دکھانے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار افتخار قیصر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
راولپنڈی۔ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے
بغداد۔ عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد امریکی فوج سمیت دیگرممالک کی افواج کی موجودگی کے سخت مخالف ہیں، ان خیالات کا اظہار تحریک عصائب اہل الحق کے سربراہ نے شیخ قیس خزعلی نے ذرائع ابلاغ
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت سے متعلق قوانین میں تبدیلی سے باز رہے۔ ختم نبوت اور ناموس رسالت ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے۔ حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں اویس منظور تارڑنے کہا ہے کہ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جس اچھے ، منفرد اور منظم انداز میں خواتین کی پسماندگی اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئےجو کام کررہی ہےوہ قابل تحسین ہے۔ شمسہ ویلفیئر فاونڈیشن جیسے ادارے ہمارے ملک کے لئے بہت بڑی نعمت ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں