Friday, 16 November, 2018
سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ

سلمان خان کو جیل بھیجنے والے جج کا تبادلہ

جودھپور . کالے ہرن کے شکار کے کیس میں گرفتار بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی درخواست ضمانت سن کر اس پر فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ سلمان خان نے گزشتہ روز اپنی سزا پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرکے آج سنانے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جودھ پور کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت  کے جج روندا کمار جوشی نے آج سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانا تھا تاہم اس سے قبل جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ راجستھان ہائیکورٹ نےجج روندرا کمار جوشی سمیت 87 ڈسٹرکٹ ججز کے تبادلے کردیئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کالے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو سزا سنانے والے جج دیو کمار کھتری کا بھی تبادلہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ ججز کے تبادلے معمول کی کارروائی ہے اور ہر سال 15 سے 30 اپریل کے دوران راجستھان ہائیکورٹ کی جانب سے تبادلے کیے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنانے والے جج کے تبادلے کے باعث اداکار کو مزید کچھ راتیں جیل میں گزارنا پڑ سکتی ہیں۔

واضح رہےکہ جودھ پور کی عدالت نے کالے ہرن کے شکار کے 20 سال پرانے کیس میں سلمان خان کو 5 سال قید اور 10 ہزار روپےجرمانے کی سزا سنائی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99366
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا دن نہیں یہ انگریزوں کی ایجاد ہے اورمیں اس دن کو نہیں مانتی ،اس کے علاوہ بھی انگریزوں نے جو دن مخصوص کئے ہیں ان کے خلاف بھی میں نے بغاوت علم اٹھا رکھا ہے ۔
بالی ووڈ کی متنازع فلم ’پدماوت‘ کی ریلیز کے خلاف بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں شدید احتجاج کیا ہے۔ جبکہ مظاہرین نے درجنوں گاڑیوں اور شاپنگ مالز کوبھی نقصان پہنچایا ہے۔ جبکہ دیگر بھارتی ریاستوں اترپردیش اور مدھیا پردیش میں بھی فلم کی ریلیز کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ ایک اور تجربے میں مصروف ہو گئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ ان دنوں ایک پشتو گانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور عنقریب وہ اس گانے کی ریکارڈنگ شروع کر دی جائے گی ۔ یہ رابی پیرزادہ کے فنی کیریئر کا پہلا پشتو گانا ہو گا۔
بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے، ان کے سسراورمیگا اسٹارامیتابھ بچن ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھے، جہاں دونوں نے ہی ایوارڈ حاصل کیےجس کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں