Wednesday, 12 August, 2020
فلسطینیوں سے ناانصافی پر مشہور امریکی ماڈل رو پڑی

فلسطینیوں سے ناانصافی پر مشہور امریکی ماڈل رو پڑی

لاس اینجلس ۔ معروف امریکی ماڈل بیلا حدید صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے باضابطہ اعلان کے بعد فلسطینیوں کے ساتھ ہونےوالی ناانصافی پر روپڑیں۔ انہوں نے فلسطین کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم امن سے 5 قدم پیچھے چلے گئے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوروز قبل مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان کے بعد عالم اسلام کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہےاور اسلامی رہنماؤں کی جانب سے ان کے اس بیان کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ امریکا کی ٹاپ ماڈل بیلا حدید نے بھی صدر ٹرمپ کے اس بیان پرسوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر سخت غصے کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی خبر دیکھی جس کے بعد فلسطینیوں کے درد اور غم کا سوچ کر میں روپڑی۔ آج کا دن بہت افسوسناک ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد اپنے والد، کزنز اور فلسطینی خاندانوں کا درد دیکھنے کے بعد میرے لیے لکھنا بھی مشکل ہوگیا ہے میں اس ناانصافی کے بارے میں لکھنے کے لیے موزوں طریقے کے انتظار میں تھی لیکن اسے بیان کرنے کے لیے مجھے کوئی صحیح طریقہ سمجھ میں نہیں آیا۔یروشلم تمام مذاہب کا گھر ہے تاہم ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مجھے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم امن سے 5 قدم پیچھے چلے گئے ہیں۔ ۔ فلسطین کی عوام کے ساتھ کیا جانے والا سلوک غیر منصفانہ اور جانبدار ہے جسے برداشت نہیں کیا جائے گا ،میں فلسطین کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکی صدر نے اپنی گزشتہ روز کی تقریر میں اسرائیل کا ذکر کیا لیکن فلسطین کا نہیں کیا جیسے فلسطین موجود ہی نہیں ہے ۔بیت المقدس ہمیشہ ہی فلسطین کا دارلحکومت رہے گا ۔

واضح رہے کہ ازابیلا خیر حدید المعروف بیلا حدیدکا شمار امریکا کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا ہے۔ وہ 2016 میں ’ماڈل آف دی ائیر‘کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ بیلاکے والدمحمد حدید کا تعلق فلسطین سے ہے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94067
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دنیا بھر کی طرح شوبز فنکاروں نے کراچی میں طیارہ حادثے اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جاں بحق افراد کے لیے مغفرت کی دعائیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں۔
کراچی: پاکستانی سپر اسٹار شان نے ترکی کے ’’گیم آف تھرون‘‘ کہلائے جانے والے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔ ڈرامے ’ارطغرل‘ نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے۔
بھارتی پنجابی فلموں, اداکار, گپی گریوال, پاکستان, آمد, پاکستانیوں, مہمان نوازی, محبت, شکریہ, شوبز
اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ فنکاروں کی اکثریت کی اپنے کام سے زیادہ غیرسنجیدہ سرگرمیوں میں مصروف ہے، پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری کی ترقی کے لیے ایسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے، جواپنے کام سے عشق کرتے ہوں۔

مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
قومی اسمبلی سے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، شرکت داری محدود ذمہ داری سمیت پانچ بلز منظور کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2020 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں کمپنیز ترمیمی بل اور نشہ آور اشیا کی روک تھام کا بل بھی شامل ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔ یہ خاتون فرقہ وارانہ موادسوشل میڈیا پربھیج دیتی ہے اورپھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں۔
سعودی عرب کے سابق انٹیلجنس افسر کی شکایت پر واشنگٹن کی ایک امریکی عدالت نے سعودی بن سلمان ولی عہد کو طلب کرلیا ہے۔ سابق سعودی انٹیلی جنس ایجنٹ کو مبینہ طور پر ناکام قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی غیر قانونی اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیشی منسوخ ہوگئی۔ نون لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے نقصان پہنچانے کے لیے گھر سے نیب آفس بلایا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں