Tuesday, 15 October, 2019
’’سعودی ولی عہد: 45 کروڑ ڈالر کی مہنگی پنیٹنگ کے خریدار‘‘

’’سعودی ولی عہد: 45 کروڑ ڈالر کی مہنگی پنیٹنگ کے خریدار‘‘

گزشتہ ماہ 45 کروڑ ڈالرز میں خریدے گئے فن مصوری کے سب سے مہنگے شہ پارے کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے خریدنے والے گمنام شخص کوئی اور نہیں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔

یہ فن پارہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پینٹنگ ہے اور اسے معروف مصور لیونارڈو ڈاونچی نے تخلیق کیا ۔ اس پینٹنگ کی ایک گمنام شخص کے ہاتھوں فروخت نے دنیا کو تجسس میں مبتلا کردیا تھا۔ جب امریکی انٹیلی جنس نے اس خریدار کو شناخت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سعودی ولی عہد ہیں۔

برطانوی روزنامے دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق یہ دعوی اس وقت سامنے آیا ہے جب سعودی عرب میں گزشتہ ماہ سے کرپشن کے خلاف مہم زور و شور سے جاری ہے جس کے دوران شاہی خاندان کے افراد سمیت ڈیڑھ سو افراد کو حراست میں لے کر ریاض کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قید کیا گیا ہے۔

سلواتور مونڈی نامی اس پینٹنگ کے خریدار کی شناخت جمعرات کو شہزادہ بدر بن عبداللہ کے نام سے ہوئی، جو کہ ایک گمنام سعودی شہزادے ہیں، جو کہ سعودی ولی عہد کے قریبی دوست ہیں اور ایک کمیشن کے سربراہی بھی کررہے ہیں۔

اس حوالے سے یو ایس انٹیلی جنس کی رپورٹ کو نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے دیکھا، جس میں سعودی عرب کے طاقتور ترین ولی عہد کو اس پینٹنگ کا اصل خریدار قرار دیا گیا ہے، جن کے لیے یہ کام شہزادہ بدن بن عبداللہ نے کیا۔

رواں ہفتے ابوظبہی میں قائم میوزیم لوورے نے اعلان کیا تھا کہ اس پینٹنگ کو وہاں رکھا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس پینٹنگ کو سعودی عرب ابھی اس لیے نہیں پہنچایا جارہا کیونکہ اس سے شہزادہ سلمان بن محمد کو کرپشن کے خلاف مہم کے باعث شرمندگی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس مہم کے تحت 159 افراد گرفتار جبکہ 376 کے بینک اکانٹس منجمند کیے جاچکے ہیں۔ اس صورتحال میں فن مصوری کی تاریخ کی سب سے مہنگی پینٹنگ کی خریداری پر بہت شدید تنقید سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  20166
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں کیونکہ یہ واقعہ ان کے دورِ اقتدار میں ہوا ہے۔ ’دی کراؤن پرنس آف سعودیہ عربیہ‘ کے نام سے بننے والی دستاویزی فلم کے پری ویو
امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگون‘ کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا کہ امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے خطے میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امریکی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں تعیناتی کی اجازت دے دی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیجی ریاستوں کو درپیش

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں