Tuesday, 15 October, 2019
ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سوموار کو ہوگی

ایرانی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سوموار کو ہوگی

اسلام آباد ۔ ثقافتی قونصلیٹ ، اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیراہتمام پی این سی اے کے باہمی اشتراک سے پانچ روزہ ایرانی فلم فیسٹیول 2017 کی افتتاحی تقریب بروز سوموار مورخہ 11دسمبر 2017کو بوقت چار بجے شام پی این سی اے آڈیٹوریم ، ایف فائیو ون ، اسلام آباد میں ہوگی۔ 

فلم فیسٹیول کی تقریب میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ حکومت پاکستان مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ 

تقریب کی صدارت سفیر اسلامی جمہوریہ ایران آقائے مہدی ہنر دوست کرینگے۔ 

اس موقع پر ثقافتی قونصلر شہاب الدین داریی خطبہ استقبالیہ جبکہ ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے سید جمال شاہ کلمات تشکر پیش کریں گے۔ 

ایرانی فلم فیسٹیول میں ایرانی سینما انڈسٹری کا اعلی سطحی وفد بھی شرکت کریگا، جس میں فلم پروڈیوسر اور ایرانی فلمی اداکار شامل ہونگے، اس وفد کی قیادت فلم پروڈیوسر علی رضا رضا داد کرینگے۔ 

پانچ روزہ فلم فیسٹیول کے دوران پانچ ایرانی فلمیں دکھائی جائیں گی، جن میں پہلی دو فلمیں مورخہ 11اور 12دسمبر کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں جبکہ دیگر تین فلمیں سہ پہر تین بجے 13، 14اور 15دسمبر کو میڈیا سنٹر کے حال میں بمقام لوک ورثہ اسلام آباد میں عوام کے لئے پیش کی جائیں گی۔ 

ان پانچ فلموں میں بادیگارد، یہ حبہ قند، رخ دیوانہ، کفشھایم کواور خیلی دور خیلی نزدیک شامل ہیں، جو انگلش و اردو سب ٹائٹیل کے ساتھ پیش کی جائیں گی۔ ان پانچوں فلمیں میں ایران کے معروف فلم ڈائریکٹر رضا میر کریمی کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلم بھی شامل ہے
 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  80461
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالی وڈ اداکار کنال کیمو اورسیف علی خان کی بہن سوہا علی خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔سوہا اور ان کی بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔ اداکاروں کی جوڑی کو بالی وڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات وصول ہورہے ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی فلم کا ایک گیت فلمبند کروانے کیلئے بھارتی شہر احمد آباد کی گلیوں میں رقص کیا اور رکشے کی سواری بھی کی۔ سوناکشی کو وہاں پاکر ان کے مداحوں کا رش لگ گیا۔
بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں فلم انڈسٹری میں سے کسی کو اپنا باڈی گارڈ رکھنے کے لیے کہا گیا تو وہ جان ابراہم ہوں گے۔ دبنگ گرل نے اپنی اس خواہش کا اظہار اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ ان کے آن لائن آڈیو چیٹ شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کے دوران کیا۔
۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ والسین کی جانب سے ان کے بھائیوں اور ان کے درمیان کبھی کوئی مقابلہ نہیں کیا گیا۔ بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ وہ گھر میں سب سے چھوٹی ہونے کی وجہ سے بچپن میں والدین کی سب سے زیادہ لاڈلی تھیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور
اسلام آباد میں وزیراعظم آفس کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف انسانی زنجیر بنائی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں
برطانوی پولیس نے 2016 میں برطانیہ سے بیٹھ کر پاکستان میں نفرت انگیز تقریر کرنے سے متعلق تفتیش میں متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت فرد جرم عائد کردی۔
وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں