Wednesday, 22 August, 2018
سینئر اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے, نماز جناہ ادا

سینئر اداکار قاضی واجد انتقال کر گئے, نماز جناہ ادا

کراچی ۔ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے عہد سازاور بے مثال اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ قاضی واجد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ادا کی گئی جس کے بعد انہیں عیسی نگری قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا ایک عہد ختم ہوگیا ہے، پاکستان کے مشہور و معروف لیجنڈ اداکار قاضی واجد 87 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔  خاندانی ذرائع کے مطابق قاضی واجد کو بظاہر کوئی بیماری نہیں تھی، قاضی واجد کی گزشتہ روز طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں اسپتال حکام کا کہنا تھا کہ انہیں تیز بخاراور دل میں تکلیف کے باعث گلشنِ اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ضروری علاج کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا لیکن آج صبح دوبارہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے۔ قاضی واجد نے سوگواران میں بیوہ اور ایک بیٹی فضیلہ قیصر کو چھوڑا ہے۔

 پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار قاضی واجد کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ٹی وی اور شو بز کی اہم شخصیات سمیت مشہور سیاسی و سماجی کارکنان اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

قاضی واجد 26 مئی 1930 کو پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز ریڈیوپاکستان سے بطور ڈرامہ آرٹسٹ کیا اور اور 25 برس تک اس سے منسلک رہے۔ اپنے 65 سالہ فنی کیریئر میں سینکڑوں ڈراموں، ٹی وی تھیٹر سمیت فن کے تمام شعبوں میں اپنی خدمات انجام دیں، حکومتِ پاکستان نے 1988 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا۔ قاضی واجد کے مشہور ڈراموں میں خدا کی بستی، حوا کی بیٹی، تنہائیاں، پل دو پل ، کرن کہانی، آنگن ٹیڑھا، دھوپ کنارے اور تعلیم بالغاں شامل ہیں۔سینئر اداکار قاضی واجد نے لاتعداد ڈراموں کے علاوہ چند فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اسٹیج ڈراموں میں بھی حصہ لیا۔

قاضی واجد نے مزاحیہ کردار سے لے کر سنجیدہ کردار میں جاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات کے ساتھ کام کیا جن میں معین اختر، جاوید شیخ، راحت کاظم، قوی اور دیگر شامل ہیں۔

انہیں اردو ادب سے بے حد لگاؤ تھا اور اکثر قاضی واجد اردو ادب کی محفلوں میں شرکت کیا کرتے تھے۔ انہیں مقبول فنکاری کی وجہ سےحکومت پاکستان نے 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔  

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  66598
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ آج کل ٹی وی ڈراموں میں نئے ٹیلنٹ کو ابھرنے کے بھرپور مواقع مل رہے ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ ہمار ا ٹی وی ڈرامہ بھارتی ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں بہت آگے ہے اور اس روایت کو پی ٹی وی سے لیکر پرائیویٹ چینلز نے بھی آگے بڑھایا ہے ۔
بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی خوبرو بیٹی سارہ علی خان کے حوالے سے دوسری فلم سائن کرنے سے بھی بڑی خبر یہ ہے کہ ان کی والد کے ہم عمر ہریتھک روشن آنے والی فلم میں انہیں اپنی ہیروئن بنانا چاہتے ہیں۔
گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میں حال ہی میں امریکہ میں ہونے والے میوزیکل شوز میں شرکت کر کے واپس آئی ہوں، اس مرتبہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے شوز میرے لئے بڑے یادگار رہے ہیں اور خاص طور پر میر ا ایک شو بحری جہاز میں تھا جس میں دنیا جہان کی تمام سہولیات میسر تھیں
بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کے لیے عمر بڑھنا کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ یہ صرف نمبر ہے، وہ اپنی پوری زندگی لوگوں کو انٹرٹین کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں