Monday, 01 June, 2020
پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، بالی ووڈ اداکار عرفان خان

پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہتا ہوں، بالی ووڈ اداکار عرفان خان

ممبئی۔  بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ وہ  پاکستانی فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو میں عرفان خان نے کہا کہ میں پاکستانی فلم میں کام کرنا چاہتا ہوں  مجھے فلم بول میں ایک کردار آفر بھی ہوا تھا لیکن بطور اداکار مجھے وہ کردار اپنے لئے مناسب نہیں لگا اس لئے کام نہ کر سکا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  فلم ہندی میڈیم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمرکے ساتھ کام کا تجربہ  اچھا رہا،  صبا قمر باصلاحیت ہیں اور کردار میں توانائی بھر دیتی ہیں۔ وہ سادہ لڑکی ہیں اور یہی ان کی خوبصورتی ہے جوان کی اداکاری میں بھی جھلکتی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے بارے میں عرفان نے کہا کہ  دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی کا امکان نظر نہیں آتا جس کی سیاسی سمیت بہت سی وجوہات ہیں۔

 

عرفان خان  نے کہا کہ میں ماضی کو نہیں دیکھتا  میرا مزاج ہی ایسا نہیں  جو گزر گیا وہ گزر گیا اس پر آہیں نہیں بھرتا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  15997
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
دنیا بھر کی طرح شوبز فنکاروں نے کراچی میں طیارہ حادثے اور ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جاں بحق افراد کے لیے مغفرت کی دعائیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی گئیں۔
کراچی: پاکستانی سپر اسٹار شان نے ترکی کے ’’گیم آف تھرون‘‘ کہلائے جانے والے مقبول ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘کو پاکستان میں نشر کرنے پر پی ٹی وی پر تنقید کی ہے۔ ڈرامے ’ارطغرل‘ نے اپنی پہلی ہی قسط سے نہ صرف مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں بلکہ پاکستانیوں کا پسندیدہ ڈراما بن گیا ہے۔
دو روز قبل دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کی جانب سے ایک جذباتی پوسٹ سامنے آئی ہے۔
بالی ووڈ سینئر اداکار رشی کپورکینسر کے موذی مرض کے باعث 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

مقبول ترین
صنعا: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔
امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں کے سیاہ فام شخص کے قتل سے خراب ہونے والے حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں اور دارالحکومت سمیت 13 شہریوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ امریکی پولیس نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کے دوران اب تک 2564 افراد کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم گرفتار ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے۔
وزارت خزانہ نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
ایران کے اسپیکر نے اسلامی انقلاب کو دنیا کے سرمایہ دارانہ نظام کا مقابلہ کرنے کا بہترین نمونہ قرار دیا۔امریکہ سے شہید قاسم سلیمانی کا بدلہ اسے خطے سے نکال کر لیا جائے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں