ممبئی - بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ اپنے کیریئر کے بدترین دنوں میں ان کا برتاؤ اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما سے درست نہیں تھا۔
ویرات کوہلی نے ایک تازہ انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے برے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اس تمام دورانیے میں وہ غصیلے اور جلد اشتعال میں آنے والے بن گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی خواہش کے مطابق کارکردگی نہیں دکھارہا تھا چناں چہ میں نے سوچا کہ اگر میں ایک برا کھلاڑی ہوں تو مجھے اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے۔
ویرات کوہلی نے بتایا کہ میری طبیعت میں اشتعال اور غصے کی وجہ سے میرا اپنی بیوی انوشکا اور میری فیملی کے ساتھ میرا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔
کرکٹر کے مطابق اگر آپ کو برے حالات کا سامنا ہو تو اپنے مقصد کو مت چھوڑیں بلکہ ایک قدم پیچھے ہٹ کر دوبارہ جائزہ لیں اور اس سے آپ اپنے مقصد میں مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو کیریئر کے ہر نشیب و فراز پر سپورٹ کیا اور ان کے شانہ بشانہ رہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ