Thursday, 09 July, 2020
کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟

کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟

پاکستان کے نامور ہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر ویسے تو اپنی پروجیکٹس کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم گزشتہ کئی دنوں سے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بہت سی افواہیں سامنے آرہی ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے 1985 میں اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے ساتھ وہ کامیاب ازدواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران خلیل الرحمٰن اور ان کی فیملی سے خلیل الرحمٰن کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا گیا جس پر ان سب نے خاموشی اختیار کی، جس کے بعد یہ افواہیں سامنے آنے لگی کہ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی فلم 'کاف کنگنا' کی اداکارہ ایشل فیاض سے دوسرے شادی کرلی ہے۔

دونوں کی شادی سے متعلق کئی خبریں انٹرنیٹ پر سامنے آتی رہیں تاہم اب خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض دونوں نے ہی ان خبروں کو بےبنیاد ٹھہراتے ہوئے ایسی افواہیں وائرل کرنے والون کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

خلیل الرحمٰن کے آفیشل فین اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں انہوں نے ایشل فیاض کے ساتھ دوسری شادی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کاف کنگنا کی اداکارہ سے اپنی شادی کی بےبنیاد خبروں کی تردید کرتا ہوں، یہ نہایت شرمندگی کی بات ہے کہ لوگ کسی کی زندگی میں دخل اندازی کریں اور ان کی شخصیت کو منفی انداز میں پیش کرنے کی کوشش کریں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں یہ واضح کردوں کہ میرے اور اس ہیروئن کے درمیان کوئی تعلق نہیں، ہم صرف ایک پروجیکٹ پر ساتھ کام کررہے تھے'۔

دوسری جانب کاف کنگنا میں کام کرنے والی اداکارہ ایشل فیاض کا بھی ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ اب تک غیر شادی شدہ ہیں اور اپنے کیریئر پر فوکس کررہی ہیں۔

ایشل کا کہنا تھا کہ 'ان قیاس آرائیوں میں کوئی سچائی نہیں، میری کسی سے بھی شادی نہیں ہوئی اور میں غیر شادی شدہ ہوں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 'میرا خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ صرف ہدایت کار اور اداکارہ کا تعلق ہے، اس کے علاوہ اور کچھ نہیں'۔

انہوں نے ایسی بےبنیاد خبریں وائرل کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ وہ ان کے حوالے سے ایسی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل کرے۔

اداکارہ کے مطابق 'یہ بےبنیاد خبریں ہیں، میں اس وقت ڈراموں، فلموں پر کام کررہی ہوں، جب بھی میں شادی کروں گی سب کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں میں صرف اپنے کام پر فوکس کررہی ہوں'۔

ایشل فیاض اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری کے ذریعے بھی شیئر کیا کہ ان کی اور خلیل الرحمٰن قمر کی شادی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایشل فیاض نے خلیل الرحمٰن کی پہلی فلم 'کاف کنگنا' کے ساتھ ڈیبیو کیا تھا جو کہ گزشتہ سال سامنے آئی۔

یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی نہیں کرسکی تھی جبکہ اسے تجزیہ کاروں کے بھی منفی ریویوز ملے۔
بشکریہ ڈان

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

کیا خلیل الرحمٰن قمر اور ایشل فیاض کی شادی ہوچکی ہے؟
اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  13789
کوڈ
 
   
مزید خبریں
سید منور حسن مسلم امہ کا اثاثہ و سرمایہ تھے۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا۔
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کی سطح پر قرنطینہ مرکز بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سےخالد جاوید خان کو انور منصور کی جگہ پاکستان کا نیا اٹارنی جنرل تعینات کرنے کا باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں