Wednesday, 22 August, 2018
انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد ایک ساتھ

انیل کپوراور مادھوری ڈکشٹ 17 سال بعد ایک ساتھ

ممبئی ۔ بالی وڈ کے دو کامیاب اداکار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ جوایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں اورجن کی جوڑی کو مداحوں نے ہمیشہ ہی خوب سراہا بھی ہے، وہ اب 16 سال بعد ایک بار پھر سے ایک ساتھ فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور فلم ٹوٹل دھمال میں ایک ساتھ کام کریں گے، جس کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع کی جائے گی۔

مادھوری اور انیل نے ’رام لکھن‘، ’پرندہ‘، ’پکار‘ اور ’بیٹا‘ جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی کافی مقبول ہے۔ ان دونوں نے آخری مرتبہ ایک ساتھ 2001 میں ریلیز ہوئی فلم ’لجا‘ میں کام کیا تھا، اور اب 16 سال بعد یہ دونوں ایک ساتھ ’ٹوٹل دھمال‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

بالی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کے ہدایت کار اندرا کمار نے اپنے ایک انٹرویو میں اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مادھوری ڈکشٹ اور انیل کپور فلم ٹوٹل دھمال میں ایک ساتھ کام کریں گے، جس کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع کی جائے گی‘۔ فلم کی باقی کاسٹ میں بھی سنجے دت، ارشد وارثی، ریتیش دیشمکھ شامل ہوں گے۔ 

اندرا کمار نے یہ بھی بتایا کہ یہ فلم کامیڈی ہوگی تو مداح انیل کپور اور مادھوری کے درمیان کسی رومانوی کہانی کی امید نہ رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کو اتنے سالوں بعد ایک ساتھ لانا کسی خواب پورا ہونے سے کم نہیں۔

اس فلم کی ریلیز تاریخ کا تو ابھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم ہدایت کار نے اسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اندرا کمار نے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی 1992 میں ریلیز ہوئی فلم ’بیٹا‘ کی ہدایات دی تھیں۔ اس فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کروائے۔

واضح رہے کہ فلم ’دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری، ریتیش دیشمکھ نے کام کیا تھا۔

اس فلم کا دوسرا حصہ ’ڈبل دھمال‘ 2011 میں ریلیز ہوا، جبکہ ’ٹوٹل دھمال‘ اس سیریز کی تیسری فلم ہوگی۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  5542
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور سے دوری کی وجہ بننے والی کترینہ کیف کو اپنی شادی میں نہ بلانے کی ٹھان لی ہے۔ ماضی میں ڈمپل گرل اور رنبیر کپور کے درمیان معاشقہ بھی رہا ہے لیکن کترینہ کیف کی وجہ سے دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی لیکن اب بھی دپیکا اس غم کو بھولی نہیں ہیں۔
بالی ووڈ کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ میں فلم کی ہدایتکار بننا چاہتی ہوں لیکن اس وقت بہت زیادہ کام کر رہی ہوں اور اچھے اور معیاری کام سے پیچھے ہٹنا مشکل فیصلہ ہے جس کے لئے مجھے ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔ میں جیسے ہی فارغ ہوئی تو فلم کے موضوع پر کام شروع کر دوں گی۔
بالی ووڈ میں پہلی بات تو یہ کام ہی نہیں ملتا جو مل جائے تو کردارادا نہیں ہوتا ،اسی وجہ سے انڈسٹری کو خیرباد کہا، انٹرویو
بالی وڈ کے لیجنڈری اداکاراور کپور خاندان کے چشم و چراغ ششی کپور طویل علالت کے باعث ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ان کی عمر 79 برس تھی۔ ششی کپور طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کے باعث علیل تھے اور چلنے پھرنے سے پوری طرح معذور تھے۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں