Tuesday, 18 December, 2018
وفاقی سنسر بورڈ کا فلم ’ورنہ‘کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار

وفاقی سنسر بورڈ کا  فلم ’ورنہ‘کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار

اسلام آباد ۔  وفاقی سنسر بورڈ نے ہدایتکارشعیب منصور کی 17 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم 'ورنہ' کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سنسر بورڈ نے فلم میں ’گورنر پنجاب‘ کے بیٹے کی لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر اعتراض اٹھایا ہے۔ فلم ’ورنہ‘ ایک جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی کہانی ہے جس میں وہ طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے خود ہی انتقام لیتی ہے۔ فلم میں جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کا کردار اداکارہ ماہرہ خان نے ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی سینسر بورڈ نے ہدایتکار شعیب منصور کی 17 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم 'ورنہ' کو نمائش کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ مرکزی سنسربورڈ کے چیرمین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ بورڈ کے پانچوں ارکان فلم کی نمائش پر پابندی لگانے کے فیصلے پر متفق ہیں لیکن ایک بار پھر فلم پر مزید غور کرنے کے لیے آج شام فل بورڈ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں فلم میں مناظر کاٹنے یا ریلیز پر پابندی کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مرکزی سینسر بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے اس ضمن میں منگل کی شام ایک فُل بورڈ اجلاس بلایا ہے جس میں اس فلم کو ایک بار پھر دیکھ کر یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اس میں کچھ کاٹ چھانٹ کے بعد اسے نمائش کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے یا پھر اس پر مکمل پابندی عائد کر دی جائے۔

 سندھ اور پنجاب کے سنسر بورڈز نے اس فلم کو دیکھنے کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کو بتا دیا تھا کہ انھوں نے یہ فلم پاس کر دی ہے تاہم روایت کے مطابق وہ اسلام آباد کی جانب سے سنسر شپ کے بعد ہی سرٹیفیکیٹ جاری کریں گے۔ تاہم اسلام آباد میں مرکزی سنسر بورڈ نے اس فلم کو سینسر سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

معروف ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ ایک جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کی کہانی ہے جسے گورنر پنجاب کا بیٹا ریپ کا نشانہ بنتا ہے اور وہ پھر انصاف کےلیے اپنی جدو جہد کرتی ہے اور طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے خود ہی انتقام لیتی ہے۔۔ فلم میں یہ کردار اداکارہ ماہرہ خان نے نبھایا ہے۔ 

ماہرہ خان اور شعیب منصور کی فلم 'ورنہ' جمعہ 17 نومبر کو امریکا ، یورپ ، مشرقِ وسطیٰ ، آسٹریلیا سمیت پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے اور دنیا بھر میں اس کی نمائش پر پاکستان کے مرکزی سینسر بورڈ کے فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ریپ جیسے موضوع پر بننے والی فلم پر پابندی عائد کی گئی ہو۔
گذشتہ سال عاشر عظیم کی فلم 'مالک' جس میں صوبہ سندھ کے وزیرِ اعلیٰ کو ایک ریپ کرنے والا دکھایا گیا تھا پر ریلیز کے 3 ہفتوں بعد پابندی عائد کردی تھی لیکن عدالتی حکم پر فلم کے کچھ مناظر کاٹ کر نمائش کی اجازت دے دی گئی تھی۔

اسی طرح نوے کی دہائی میں ثمینہ پیرزادہ کی فلم 'انتہا' پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی جس میں 'میریٹل ریپ' یعنی شوہر کی جانب سے بیوی سے زبردستی کرنے جیسے حساس موضوع پر بات کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  94115
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ایان علی کا نام تو آپ نے تیسری بار ای سی ایل میں ڈال دیا ہے
لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد کرنے کے خلاف دائر اپیل میں ترمیم کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ایان علی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے ،لہذا کسٹم عدالت کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیا جائے
بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ شراوت بولڈ اداکاری اور رقص میں خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ جن کیخلاف 2010 میں نازیبا لباس زیب تن کر کے فلموں میں فحش رقص کرنے پر عام شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ یوتمال سے تعلق رکھنے والے درخواست گزار رجنی کانت بلر کی
بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم پریم رتن دھن پایو کو پاکستان میں نمائش کیلئے پیش کیے جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سورج برجاتیا کی روایتی شاہی طرزپر بنائی گئی فلم پریم رتن دھن پایو 12 نومبر کے روز ہی پاکستان میں بھی دکھائی جائے گی۔

مزید خبریں
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈ نے صحافی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ان
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بندوق کی گولیاں آزادی کے غیر مسلح بہادر حریت پسندوں کو کبھی کچل نہیں سکتیں۔
فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ باس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔
پاکستان کے تعاون سے آج سے شروع ہونے والے امریکا طالبان مذاکرات کا امریکا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے جب کہ طالبان نے بھی امریکی حکام کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کی تصدیق کردی۔ ہائی پیس کونسل کے ڈپٹی چیف

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں