Saturday, 07 December, 2019
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا ہنی مون

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا ہنی مون

گزشتہ ہفتے شادی کے بندھن میں بندھنے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی منگنی اور شادی کے بعد ان دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو دیے گئے تحفوں کی خبروں کے پرانے ہوتے ہی ان کے ہنی مون کی نئی خبر آگئی۔

شادی کے حتمی وقت کے لیے اپنے مداحوں اورمیڈیا کو پریشان رکھنے والے جوڑے نے اپنی ہنی مون کے دوران بھی تجسس کا سلسلہ برقرار رکھا، اور ایک انجان مگر انتہائی خوبصورت جگہ پر ہنی مون منانے پہنچ گئے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے ہنی مون کے لیے یورپ کا ہی کوئی ملک منتخب کیا ہوگا، زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اٹلی یا پھر سوئٹزرلینڈ کو اپنے ہنی مون کے لیے منتخب کیا ہوگا۔

اگرچہ انوشکا شرما نے اپنے ہنی مون کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی، مگر انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس جگہ موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو برفیلی پس منظر کے انتہائی ٹھنڈے ترین مقام پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹھنڈک سے بچنے کے لیے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے گرم کپڑے بھی پہن رکھے ہیں، تاہم انہوں نے اپنے ہنی مون کے مقام کو خفیہ رکھا۔

انوشکا شرما نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے مقام کو ’جنت‘ قرار دیا۔

خیال رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی کے 800 سال پرانے علاقے تسکانہ کے ایک گاؤں میں انتہائی سادگی سے شادی کرلی تھی۔

شادی کرنے کے ایک گھنٹے بعد جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی۔

خبریں تھیں کہ شادی کے فورا بعد جوڑا بھارت آئے گا، جہاں 21 دسمبر کو ممبئی میں ان کی جانب سے پرتعیش پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔

تاہم جوڑے نے پارٹی سے پہلے ہنی مون منانے اور کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کو ترجیح دی۔

ان کی ہنی مون کی تصویر کو ابتدائی 20 منٹ میں 2 لاکھ اور پہلے 10 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ سے زائد بار لائیک کیا گیا۔ ان کی اس تصویر پر 15 ہزار سے زائد لوگوں نے کمنٹس کیے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  38349
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سنی لیونی کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے، ہندو انتہا پسند
بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ بھی پاکستانی خوبرو ادکارہ ماہرہ خان کے مداح نکلے ہیں اور ماہرہ خان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور ان کے گن گانے لگے ہیں۔ اداکار رنویر سنگھ نے ماہرہ خان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرہ ایک بہترین اداکارہ ہیں
اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ان کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے ، ناکام شادی پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ قسمت میں جو لکھا ہے وہ ہو کر رہتا ہے ،میں اب بھی شادی پر یقین رکھتی ہوں اور مجھے بچوں کا بہت شوق ہے
فلمی کیرئیر کے آغاز سے اب تک دبلی پتلی نظر آنے وا لی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی تازہ تصاویرنے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ تصاویر میں 43 سالہ اداکارہ پہلے کی نسبت زیادہ صحت مند دکھائی دے رہی ہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
امریکی ریاست مینیسوٹا میں امریکی فوج کی ریزرو فورس ’یو ایس نیشنل گارڈز‘ کے ایک ہیلی کاپٹر نے مرمت کے بعد تجرباتی پرواز بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
رکن پنجاب الیکشن کمیشن جسٹس ریٹائرڈ الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ممبر کے پی کے جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم قریشی سے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کاحلف لیا، 2 رکنی الیکشن
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں امن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے امریکا کی جانب سے افغان امن مذاکرات کی بحالی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں