Friday, 23 August, 2019
سنی لیونی کا ماضی اچھا نہیں، پرفارم کیا تواجتماعی خودکشی کریں گے، ہندو انتہا پسنوں کی دھمکی

سنی لیونی کا ماضی اچھا نہیں، پرفارم کیا تواجتماعی خودکشی کریں گے، ہندو انتہا پسنوں کی دھمکی

ممئی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر سنی لیونی نیو ائیر نائٹ میں پرفارم کیا تو وہ اجتماعی خودکشی کرلیں گے۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی گزشتہ دو سالوں سے بھارتیوں کی انٹرنیٹ پر سرچ کی جانے والی پسندیدہ شخصیت رہی ہیں۔ سنی لیون کی بے تحاشہ مقبولیت کے باعث وہ فلمساز، پروڈیوسرز اور شو آرگنائزرز  کی پہلی پسند ہیں اور فلموں میں رقص کرنے یا کسی شو میں پرفارم کرنے کے لیے انہیں ہی پیشکش کی جاتی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کی پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیونی نئے سال کے موقع پر بھارتی شہر بنگلور میں مانیتا ٹیک پارک میں ’سنی نائٹ ان بنگلورو2018‘ کے نام سے منعقد کیے جانے والے شو میں پرفارم کرنے والی ہیں تاہم ہندو انتہا پسند تنظیم کرناٹکا رکشنا ویدیکا یووا سینا نامی گروپ نے مانیتا ٹیک پارک کے باہر بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنا شروع کردیا۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ سنی لیونی شو میں نامناسب لباس پہن کر پرفارم کریں گی جو ناقابل برداشت ہے کیونکہ یہ مقامی ثقافت سے میل نہیں کھاتا اور ہمارے تمدن کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تنظیم کے سربراہ ہریش کا کہنا ہے کہ ہم سنی لیونی کے مختصر کپڑے پہننے کے سخت خلاف ہیں۔ لیکن اگر سنی لیونی ساڑھی پہن کر شو میں حصہ لیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں بلکہ ہم بھی ان کا شو دیکھنے جائیں گے۔ سنی لیونی کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے 31 دسمبر کو شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو ہم سب خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے۔

دوسری جانب شو انتظامیہ نے سنی لیونی کے قابل اعتراض اور مختصر لباس میں شو میں حصہ لینے کی خبروں کی تردید کی ہےاور کہا ہے کہ پروگرام بنگلوراور کناڈاکی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سنی لیونی زیادہ پیسوں کی پیشکش کے باوجود ایسے بہت سے شو کرنے سے انکار کرچکی ہیں لیکن انہوں نے ہمارے شو میں پرفارم کرنے کے لیے اس لیے ہاں کہا ہے کہ انہیں بنگلور اور حیدرآباد میں پرفارم کرنا پسند ہے۔ شوانتظامیہ نے احتجاج کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیو ائیر پارٹی مکمل طور پرایک فیملی شو ہے۔

ادھر کرناٹکاکی ریاستی حکومت نے بھی سنی لیون کے شیڈول شو کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ریاست کے وزیر داخلہ راما لنگا ریڈی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت ایسے کسی بھی شو کی اجازت نہیں دے سکتی۔

واضح رہے کہ یووا سینا نے رواں ہفتے کی ابتدا میں اس شو کے خلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شو منسوخ نہیں کیا گیا تو وہ سب اجتماعی خود کشی کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23238
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کا کردار نبھائیں گے۔فلم کو پروڈیوس ہی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سنجے راوت کررہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'دھڑک' کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر اور احتجاج کی وجہ سے روک دی گئی۔
یہ فن پارہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پینٹنگ ہے اور اسے معروف مصور لیونارڈو ڈاونچی نے تخلیق کیا ۔ اس پینٹنگ کی ایک گمنام شخص کے ہاتھوں فروخت نے دنیا کو تجسس میں مبتلا کردیا تھا۔ جب امریکی انٹیلی جنس نے اس خریدار کو شناخت کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سعودی ولی عہد
جنوبی افریقہ کی 22 سالہ حسینہ نے مس یونیورس 2017 کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔ 22 سالہ ڈیمی لیہہ نیل پیٹرز (Demi-Leigh Nel-Peters) نے دنیا بھر سے آئی ہوئی 92 حسیناؤں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر مِس یونیورس 2017 کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعوے کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعویٰ ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں
وزیراعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہ بھارت سے مزید بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ اس کا اب کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان آرمی کے زبردست سپہ سالار ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔ اس حوالے سے پاکستان کے دیرینہ دوست
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیا کے مطابق تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں