Wednesday, 21 August, 2019
بچوں کی طرح برتاؤ نہ کریں، امیتابھ بچن کی ایشوریا کوسرزنش

بچوں کی طرح برتاؤ نہ کریں، امیتابھ بچن کی ایشوریا کوسرزنش

ممبئی۔ بگ بی امیتابھ بچن اوراداکارہ ایشوریا رائے ایک ایوارڈ شو کی تقریب میں شریک تھے جہاں امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو پوتی ارادھیا کی طرح برتاؤ کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ایشوریا رائے، ان کے سسراورمیگا اسٹارامیتابھ بچن ایک ایوارڈ کی تقریب میں شریک تھے، جہاں دونوں نے ہی ایوارڈ حاصل کیے۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اداکارہ بہت پرجوش تھیں اورانٹرویو کے دوران وہ اپنے سسریعنی امیتابھ بچن سے بالکل بچوں کی طرح باتیں کررہی تھیں، انہوں نے امیتابھ بچن سے گلے لگتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے بہترین اداکار ہیں جو سب جانتے ہیں، جس پربگ بی نے انہیں کہا کہ وہ ارادھیا کی طرح برتاؤنہ کریں، جس پرایشوریا اورامیتابھ خود بھی اپنی بات پرہنس پڑے۔

صحافی نے جب انٹرویوکے دوران ان کے گھرمیں موجود اْن سمیت 4 ستارے یعنی، امیتابھ بچن، جیابچن، ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن، کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے صحافی کو کہا کہ آپ غلطی کررہی ہیں، ہم 4 ستارے نہیں بلکہ 6 ستارے ہیں، ایک میرے والد جو شاعرتھے اوردوسری پوتی ارادھیا ہیں جن کی 2 سال کی عمر سے ہی یہ اندازہ ہوگیا تھا کہ وہ بھی اسی نقش قدم پرچلیں گی۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16563
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بھارتی میڈیا کے مطابق راجھستان میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'دھڑک' کی شوٹنگ مقامی رہائشیوں کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر اور احتجاج کی وجہ سے روک دی گئی۔
سنی لیونی کا ماضی اچھا نہیں اور ہم ایسے لوگوں کاحوصلہ نہیں بڑھا سکتے یہاں تک کہ اگر سنی لیو ن نے شو میں چھوٹے کپڑے پہن کرپرفارم کیا تو خودکشی کرنے سے بھی نہیں ہچکچائیں گے، ہندو انتہا پسند
انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے 'پیراڈائز لیکس' کے نام سے مزید خفیہ دستاویز جاری کردیں جس میں دنیا کی معروف شخصیات اور کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔ ان میں معروف گلوکارہ میڈونا اور پاپ سنگر بونو کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن اور سنجے دت کی اہلیہ منیاتا دت کے نام بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ فلم ’رئیس ‘ میں کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے بعد پاکستانی کی معروف خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کا معاوضہ بڑھا دیا ہے اور اب وہ پاکستانی کی سب سے مہنگی اداکارہ بن گئی ہیں جو کہ ڈرامے کی فی قسط تین لاکھ روپے وصول کریں گی۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔
پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق آئندہ ماہ جنیوا میں انسانی حقوق کمیشن اجلاس بلانے کیلئے وزارت خارجہ نے تیاری شروع کر دی ہے اور اس سلسلے میں سابق سیکرٹری
وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقرر
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے کے بعد سے وزیراعظم عمران خان نے شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور وہ کشمیر کے معاملے پر بین الاقوامی برادری سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں