Tuesday, 10 December, 2019
اداکار نواز الدین صدیقی بال ٹھاکرے بنیں گے

اداکار نواز الدین صدیقی بال ٹھاکرے بنیں گے

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے سربراہ بال ٹھاکرے کا کردار نبھائیں گے۔

نواز الدین صدیقی بھارتی فلم نگری کا جانا پہچانا نام بن چکے ہیں اور کئی ایسے کردار کرچکے ہیں جنہوں نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

نواز الدین نے اب تک کئی منفرد کردار کیے ہیں جس میں 'مانجھی دی ماؤنٹین مین'، 'گینگز آف واسع پور'، 'کک' اور ' بجرنگی بھائی جان' کے کردار قابل ذکر ہیں۔ بالی وڈ کے ور اسٹائل اداکار' 'مانجھی دی ماؤنٹین مین' کے بعد اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے آنجہانی سربراہ بال ٹھاکرے کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کے کردار میں ڈھلنے کے لیے نواز الدین نے تربیت بھی شروع کردی ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال کے اوائل میں شروع کی جائے گی اور فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

فلم کو پروڈیوس ہی ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کے رہنما سنجے راوت سر انجام دے رہے ہیں جب کہ فلم کے حوالے سے باقاعدہ اعلان 21 دسمبر کو ممبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں میگا اسٹار امیتابھ بچن کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53209
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے مزید رومانوی اور کامیڈی فلمیں کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ رنبیر کو فلمی دنیا میں شہرت بھی رومانوی فلموں سے ملی لیکن اب وہ خود بھی رومانوی اور کامیڈی فلمیں بنانے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کے نوجوان اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین اپنے کیریئر میں نہایت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہیں پاکستان کی بلاک بسٹر ہٹ فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے دوسرے حصے میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ یہ ماورا حسین کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی، وہ اس سے قبل بولی وڈ میں ’صنم تیری قسم‘ نامی فلم کے ساتھ ڈیبیو کرچکی ہیں
نامور ٹی وی اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کی مصروفیات کی بنا پر کم مگر معیاری سکرپٹ پر مبنی فلمیں میری ترجیح ہیں ۔ معیاری ڈرامہ پروڈکشنز کے بعد اب دلچسپ اور تفریح سے بھر پور فلمیں بناکر ٹی وی کے فنکاروں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو نئی زندگی دی ہے جو نہایت خوش آئند ہے ۔
اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ دیکھا جائے تو گزشتہ 15 کئی برسوں سے پاکستان فلم اور سینما انڈسٹری شدید بحران کا شکارچلی آرہی تھی لیکن اب اس میں بہتری کے آثارنمایاں ہوئے ہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
افغان حکومت نے باچاخان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان نے کسی دہشت گرد گروپ کو پناہ نہیں دی جب کہ افغانستان کسی دہشت گرد گروپ کی حمایت بھی نہیں کرتا۔
نیویارک میں ایک کمپنی نے ایک ایسا کام کرنے کے لیے بازار میں بوتھ بنادیا ہے جس کا سن کر ہی انسان شرم سے پانی پانی ہو جائے۔ اس کمپنی نے مردوں کو خودلذتی کا موقع فراہم کرنے کے لیے بازار کے بیچ یہ بوتھ بنایا ہے

مقبول ترین
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن احتجاج کا پلان بنانے والوں کے نام وقت آنے پر بتاؤں گا۔ نواز شریف حکومت نہیں عدالتی فیصلے سے لندن گئے، قائد کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو آخری حد تک جائیں گے
انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے منصوبے کک بیکس کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں اگر کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، ایسی باتیں بیوقوف ہی کر سکتے ہیں۔ ملک میں کرپٹ لوگوں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے طُلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طلبہ یونین کے بحال کردہ طلبہ یونین بل 2019ء کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین کسی بھی تعلیمی ادارے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں