![]() |
اسلام آباد ۔ شوبز سے کنارہ کش سابق معروف و مقبول گلوکارہ رابی پیر زادہ نے کہا کہ کرونا وائرس وبا اور آفت پوری دنیا کی انسانیت کیلئے اندیشہ ہو سکتا ہے اور کرونا وائرس سے ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا خاتمہ تدابیر پر عمل اختیار کرنے سے ہی ممکن ہے کرونا وائرس عالمی وبا نے پوری دنیا کی انسانیت کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کر دیا جو انسانیت کیلئے خطرہ ہو سکتا ہے۔
کرونا وائرس عالمی وبا کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کی طرف گامزن ہے روزگار بند ہے تعلیمی ادارے بند ہے ملک خسارے کی طرف راہ داوہ ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے ایک طرف لاک ڈاون سے عوام کرونا وائرس عالمی وبا سے بچ سکتے ہے لیکن دوسری طرف روزگار کی بندش کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہے جو افسوس ناک ہے۔
شوبز سے کنارہ کش سابق معروف و مقبول گلوکارہ رابی پیر زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت وقت اہم اقدامات کریں تا کہ ملکی عوام کرونا وائرس کا شکار ھونے سے بچ سکے عوام کو بھی حکومتی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ حکومتی تدابیر اختیار کرنے سے عوام کو کرونا وائرس عالمی وبا سے نجات مل سکتی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی کرونا وائرس سے متاثر افراد کو صحتیابی نصیب فرمائے اور جتنے افراد کرونا وائرس عالمی وبا سے مر چکے ہیں اللہ تبارک و تعالی ان سب کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور مرحومین کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ