Friday, 22 June, 2018
ماہرہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر پریشان

ماہرہ پاک بھارت تعلقات سے متعلق سوال پر پریشان

 

کانز . بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن لوگ ان سے پاکستان اور بھارت سے متعلق سوالات کرنا بند کردیں گے۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت اپنی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرکے ایک بار پھرقریب آسکتے ہیں، بطور پاکستانی فنکار ہم پر بالی ووڈ میں پابندی ہے لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں سے تعلق رکھنے والے فنکار بیرون ممالک ایک دوسرے سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں۔

ماہرہ خان نے کہا پاکستان اور بھارت میں بہت ساری چیزیں مشترکہ ہیں، دونوں جانب کے لوگوں کی زبان تقریباً ایک جیسی ہے، ہم جب بات کرتے ہیں تو زبان ایک لگتی ہے اور جب ہم بیرون ممالک ایک دوسرے سے ملتے ہیں اس وقت احساس ہوتا ہے ہم میں کچھ بھی مختلف نہیں ہے۔ کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن مجھ سے بہت گرمجوشی سے ملیں اور ہم دونوں نے ایک دوسرے کے بچوں کے بارے میں پوچھا۔

ماہرہ نے دونوں ممالک کی مشترکہ چیزوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ ہمیں فلموں اورموسیقی کے ذریعے ایک دوسرے سےاشتراک کرنا چاہیے کیونکہ ہماری زبان اور ہماری موسیقی تقریباً ایک جیسی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان  بالآخر بھارت اور پاکستان ہیں۔امید کرتی ہوں ایک دن آپ مجھ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سوال نہیں پوچھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  74090
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے مسلمانوں کا دن نہیں یہ انگریزوں کی ایجاد ہے اورمیں اس دن کو نہیں مانتی ،اس کے علاوہ بھی انگریزوں نے جو دن مخصوص کئے ہیں ان کے خلاف بھی میں نے بغاوت علم اٹھا رکھا ہے ۔
افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر ملک کی مشہور گلوکارہ، نغمہ نگار آریانا سید نے کنسرٹ کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اُن کے اس اقدام سے ہر کوئی خوش نہیں ہے۔ افغان گلوکارہ آریانا سید نے فیس بک پر اپنی پرفارمنس براہ راست نشر کی۔
راولپنڈی کی کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ عدالت نے ملزمہ ماڈل ایان علی کے پیش نہ ہونے پر جج شیراز کیانی نے برہمی کا اظہار کیا
معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ مہذب معاشرے کے لئے ہر فرد کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے ، جن ممالک میں تعلیم کی شرح سب سے زیادہ رہی ان اقوام نے دنیا میں اسی رفتار سے ترقی بھی کی ہے۔

مزید خبریں
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
بھارت میں شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 134ہوگئی بھارتی میڈیا کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

مقبول ترین
گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں جبکہ باقی 10 افراد کو صحیح سلامت ریسکیو کرلیا گیا۔
اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورژن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورژن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورژن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورژن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔
گلوبل آئل اینڈ گیس ڈسکوریز ریویو 2017 کی رپورٹ کے مطابق سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران پاکستان نے تیل و گیس کے 2 بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جبکہ سال کے آخری 3 ماہ کے دوران تیل و گیس کے 4 مزید نئے ذخائر دریافت کیے۔
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں قابض بھارتی فوج نے محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران رہائشی علاقے میں فائرنگ

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں