Friday, 18 January, 2019
عدالت کا میشا شفیع کو نوٹس جاری، جواب طلب

عدالت کا میشا شفیع کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور . علی ظفر اور میشا شفیع کی کیس میں نیا موڑ آگیا۔ لاہور کی عدالت نے اداکار کی درخواست پر گلوکارہ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید بیان بازی سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے گلوکار علی ظفر کی جانب سے دائر ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی۔ علی ظفر نے پچھلے لیگل نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزمات لگائے، میشا شفیع کے جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، لہذا عدالت گلوکارہ کو 100کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔ سیشن عدالت نے اداکار کی درخواست پر گلوکارہ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید بیان بازی سے روک دیا۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر گلوکارہ میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  65616
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
حال ہی میں شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی عائشہ خان رواں ماہ شادی کرنے جا رہی ہیں اور انہوں نے اپنے منگیتر کی تصویر بھی مداحوں سے شیئر کردی ہے۔ عائشہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے
بالی ووڈ اداکار ودیوت جموال شوٹنگ کے دوران بلندی سے گر کرشدید زخمی ہو گئے ہیں۔ان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ ٹیم نے ہیرو کے زخمی ہونے کے بعد فوری طور پر شوٹنگ روک دی اور انہیں زخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ودیوت کے سر پرچار ٹانکے لگائے گئے ہیں۔
اداکارہ نور نے ولی حامد سے طلاق کے بعد اپنی پانچویں شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔ نور کا کہنا ہے کہ مجھے اب کوئی شادی نہیں کرنی میری جتنی زندگی رہ گئی ہے مجھے صرف عبادت کرنی ہے۔
گرو گرمیت کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت کا کردار ادا کرنے پر ہنی پریت کی والدہ آشا ٹریجا نے راکھی ساونت کیخلاف 5 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کیا ہے، اور ان سے 30 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فلم میں گرمیت سنگھ کی ابتدائی زندگی سے لیکر ریپ کیس اور 20 سال کی سزا تک کی کہانی کو پردہ سکرین پر دکھایا جائے گا

مزید خبریں
سپریم کورٹ میں آج دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان کا سینئر وکیل اعتزاز احسن سے خوش گوار مکالمہ ہوا جس کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ میری طرف سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معاف کردیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ
میڈیا کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ جس میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے قوانین کی پاسداری نہ کرنے کی نشاندہی دہی کی گئی۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 15 اہم کمانڈروں سمیت تقریباً 200 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو تھے۔ اب تک ایک ہزار 8 سو کے قریب فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کی کل سعودی عرب روانگی کا امکان ہے۔ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں