Wednesday, 22 August, 2018
سنیے!!! آج تو یوم یکجہتی کشمیر ہے!!!!!!

سنیے!!! آج تو یوم یکجہتی کشمیر ہے!!!!!!
تحریر: ارباب جہانگیر ایدھی

 

ہر سال کی طرح کہنے کوآج 5 فروری "یوم یکجہتی کشمیر" کےدن سے ملک بھر میں منایا جا رہا ہے. جس کا اصل مقصد تو پاکستانی ارباب اقتدار و اختیار و عوام کو اپنے اس وعدہ  کی تکمیل کی طرف آنا ھے کہ جس کا وعدہ قائداعظم نے 1946 میں کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ کہہ کے کیا تھا اور کئی عشروں سے مظالم و خون و بربریت کا شکار کشمیری عوام کیلئے ایک پرامن ، آزاد اور خودمختار خطے کا وجود قیام عمل میں لانا تھا.
لیکن................ ذرا نظر ڈالیں اور جائزہ لیں !!!
تو پتا چلتا ہے کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود، بین الااقوامی اتحادو امن کے باوجود، کئی آمر و سیاسی دوراقتدار کے باوجود، ہرسال ہزاروں معصوم کشمیری جانوں کا کھلے قتل عام کے باوجود، کشمیر کمیٹی کے نام پر نام نہاد اداروں پر کروڑوں فنڈز خرچ کرنے کے باوجود، ایٹمی طاقت بن جانے کے باوجود، اکیسویں صدی کے دور میں داخل ہونے کے باوجود----------------------
مجھےبطور پاکستانی افسوس ہے کہ ہمارے ملک میں آمریت، سیاست اور جمہوریت کے نام پر کئی لوگوں نے اقتدار کی کرسی تو حاصل کی مگر آج تک خطہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرسکے اور آج بھی معاملہ جوں کا توں ہے......
آج بھی روز کسی نہ کسی ماں کی گود اجڑجاتی ہے!
آج بھی روز کسی نہ کسی بیٹی بیوہ ہو کے سوتی ہے!
آج بھی روز کسی نہ کسی کا باپ بغیر جنازہ کے دفنا دیا جاتا ہے!
آج بھی روز کوئی نہ کوئی اپنے گھر سے لاپتا ہو جاتاہے!
آج بھی روز کسی نہ کسی بیٹی کی عصمت دری ہورہی ہے!
آج بھی روز کئی گھرانے بھوکے پیٹ سوجاتے ہیں!
ان سب کے باوجود آج بھی ہر ظلم کے بعد کشمیری عوام پاکستانی ارباب اقتدار و عوام کو سوال کرتی ہے.... !
کب آئیگا وہ وقت.....؟ کون مسیحا آئے گا....؟ کب ان کو آزادی و خودمختاری ملے گی......؟
لیکن بہت افسوس ہے کہ ہمارے ملک کے صاحب اقتدار لوگوں نے کشمیر کو صرف سیاست کیلئے اور سیاسی تقریروں تک محدود کر رکھا ہے اور کشمیر کمیٹی وغیرہ کے نام پر ہر سال لاکھوں کروڑوں کا فنڈ آنے جانے پر خرچ کر دیا جاتا ہے اور کشمیر ڈے پر محض تقریریں کر کے، بلند و بالا دعوے کر کے اور فوٹوسیشن کرواکے پھر اگلی 5 فروری تک کیلئے پھر کشمیری عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں.............. اور ہم عوام ہر سال 5 فروری کو اپنی سماجی سائیٹس پر کور فوٹو تبدیل کرنے اور سارا دن سو کر گزارنے، گھومنے پھرنے، گپ شپ لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کرتے--------
حیرت تو یہ کہ حکومت پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کی بجائے بالی وڈ فلموں کی پاکستان میں اجازت دے دی جبکہ اگر پاکستانی حکمران و عوام کو توفیق ہو تو بالی وڈ ہی کی ایک فلم ""حیدر"" دیکھ لیں جس میں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم کی انتہا دھائی گئی ہے.....:(
بس یہی ہے کشمیری عوام سے یکجہتی! !!!!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7698
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بوجہ چند یوم تعطیلات کے سوات میں مقیم ہوں۔ تین دن سے نئے پاکستان کے ضلع سوات میں بجلی ناپید تھی فقط ایک گھنٹہ کے لیے بجلی آتی تھی۔ اسی وجہ سے دو دن تمام عَالم سے منقطع رابطہ تھا۔
مقدمہ کے حقائق یہ ہیں کہ زیر دفعہ 18(g) اور نیب آرڈیننس 1999 کی دفعہ 24(d) (کو ساتھ ملا کر پڑھا جائے) کے تحت مندرجہ بالا پانچ ملزمان کے خلاف عبوری ریفرنس دائل کیا گیا۔ ان ملزمان میں سے دو حسین نواز اور حسن نواز سمن ، وارنٹ کے اجراء کے باوجود
سیاست میں کچھ بھی حرف آخرنہیں نہیں ہوتا،عمران خان اور پی ٹی آئی والے پچھلی ایک دہائی سے جن الیکٹ ایبلزلزاوروڈیروں کے خلاف جلسے،جلوس کرتے رہے آج وہی لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹس پہ انتخاب لڑرہےہیں۔سیاسی جماعتوں پر اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں
مارچ 2018ء کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 10 سے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد سے آہستہ آہستہ صورت حال تندی اور شدت اختیار کرتی چلی جا رہی ہے اور اس وقت جی سیون

مزید خبریں
دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے، جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔ روزنامہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ کی 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ
ہمارے نیم حکیموں کو کون سمجھائے کہ بلکتے، سسکتےعوام کو جمہوریت سے بدہضمی ہونے کا خوف دلانا چھوڑ دیجئے حضور! 144 معالجین کے مطابق انسانی معدے کی خرابی تمام بیماریوں کی ماں ہوتی ہے اور معدے کی خرابی سے ہی بدہضمی، ہچکی، متلی، قے، ہاتھوں میں جلن کا احساس، بھوک کا نہ لگنا، پژمردگی اور چہرے پر افسردگی کے اثرات چھائے
یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکتوں کے متعلق جمشید دستی کو کس نے ویڈیو ثبوت اور ”ناقابل تردید“ ثبوت فراہم کیے ہیں؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ آخر جمشید دستی نے یہ ا یشو کیوں چھیڑا ؟ اس کے نتیجے میں جو صورتحال پیش آسکتی ہے اس کے دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔
دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے صرف 48 گھنٹے بعد ہی دارالحکومت اسلام آباد کودہشت گردی کا نشانہ بنادیا گیا۔

مقبول ترین
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور
مسجد نبویؐ کے امام ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ سے ڈرو اور کسی کو اس کے ساتھ شریک نہ کرو ٗ تمام انبیاء نے کہا صرف اللہ کی عبادت کرو ٗاسلام کی حقیقی تصویر اعلیٰ اخلاق اور بہترین سلوک و برتاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی ٹیم نے حلف اٹھالیا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چودھری وزیراطلاعات بن گئے، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے وفاع کی کمان سنبھال لی۔
ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں