Friday, 18 January, 2019
عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لے، ملی یکجہتی کونسل پنجاب

عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لے، ملی یکجہتی کونسل پنجاب

ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام سیمینار سے میاں مقصود احمد، فریداحمد پراچہ، امیرالعظیم، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، ثاقب اکبر اور دیگر کاخطاب

لاہور . اسرائیلی فوج مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔عالم اسلام میں اس حوالے شدید غم وغصہ پایاجاتاہے۔امت مسلمہ کو اتحادویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنناہوگا۔اسرائیل امریکی سرپرستی میں فلسطینی معصوم بچوں،خواتین اور نوجوانوں کو شہید کررہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے زیر اہتمام (پلاک) قذافی اسٹڈیم میں منعقدہ سیمینار ’’بیت المقدس فلسطین کا ہے‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاکہ کفار مسلمانوں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو ظلم وستم کانشانہ بنایاجارہاہے ۔مظلوم فلسطینیوں پرجوظلم وبربریت کی جارہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

المیہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور این جی اوز خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔فلسطین،برما،کشمیر،عراق،شام ہر جگہ مسلمانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔دنیا کو اپنا دہرامعیار بدلنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے مثبت اور بروقت اقدام کرے۔

عالم اسلام میں بحیثیت ایٹمی قوت پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اس لیے یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے کہ ہم دیگر مسلم ممالک کے ساتھ مل کر عالم اسلام کو متحدکریں۔فرید احمد پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت،ظلم وتشدد،قتل وغارت اور اس پر عالمی ضمیر کی خاموشی تشویش ناک امرہے۔

امریکہ کی جانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنا بہت بڑی سازش ہے۔بحیثیت مسلمہ ہمیں اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔ترکی نے اس مسئلے پر سب سے پہلے آوازبلند کی۔طیب اردگان کی کاوشوں کاخیرمقدم کرتے ہیں۔فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان جو پاکستان کی مذہبی جماعتوں اور اداروں کاباوقار پلیٹ فارم اور اتحاد ہے،ایک عرصے سے ملت اسلامیہ کے اتحاد ووحدت کے لیے مصروف عمل ہے۔ملی یکجہتی کونسل نے ہمیشہ عالم اسلام میں مسلمانوں کے ساتھ ان کے مسائل پر اظہار یکجہتی کیاہے۔آج فلسطینی مسلمان اور القدس عالم اسلام کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔

خواجہ معین الدین کوریجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اپنا دینی فریضہ انجام دے رہی ہے۔ہماراآج کاپروگرام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہے۔حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اس اہم معاملے کو عالمی سطح پر اٹھائے۔دشمنوں کی سازش ہے کہ امت مسلمہ کو بدحال کرکے اسلام پسندوں کاراستہ روکا جائے۔انشاء اللہ وہ کبھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

سید ہارون گیلانی نے خطاب میں کہاکہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد امت کاپیغام عام کیا ہے۔ہم نے سب سے پہلے اور بروقت امت مسلمہ کودرپیش مسائل کی نشاندہی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔مسئلہ فلسطین کاہویادنیا کے کسی بھی ملک میں مسلمانوں کے قتل عام کاہمیشہ توانا آواز بلند کی ہے۔

البصیرہ اسلام آباد کے صدر نشین اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد امت کی جتنی ضرورت آج ہمیں ہے اتنی پہلے کبھی نہ تھی۔امریکی آشیر باد سے اسرائیل فلسطین اور بھارت کشمیر میں مظالم کررہے ہیں۔دنیاکو اپنی آنکھوں سے تعصب کی پٹی اتارنا ہوگی۔ دوہرے معیارات بدلنے ہوں گے ورنہ دنیا تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ جائے گی۔تقریب سے ذکراللہ مجاہد، جمعیت اہلحدیث کے رانا ثناء اللہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85639
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
کل پارلیمنٹ میں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا نہایت شرم ناک واقعہ پیش آیا جب حکومتی بنچوں سے ایک غیرمسلم ممبر پارلیمنٹ نے شراب پر پائبندی کا بل پیش کیا جسے پوری پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مسترد کردیا.صرف ایم ایم اے ممبرز نے رامیش
بوجہ چند یوم تعطیلات کے سوات میں مقیم ہوں۔ تین دن سے نئے پاکستان کے ضلع سوات میں بجلی ناپید تھی فقط ایک گھنٹہ کے لیے بجلی آتی تھی۔ اسی وجہ سے دو دن تمام عَالم سے منقطع رابطہ تھا۔
سیاست میں کچھ بھی حرف آخرنہیں نہیں ہوتا،عمران خان اور پی ٹی آئی والے پچھلی ایک دہائی سے جن الیکٹ ایبلزلزاوروڈیروں کے خلاف جلسے،جلوس کرتے رہے آج وہی لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹس پہ انتخاب لڑرہےہیں۔سیاسی جماعتوں پر اچھے برے حالات آتے رہتے ہیں
مارچ 2018ء کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے سٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر 10 سے 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد سے آہستہ آہستہ صورت حال تندی اور شدت اختیار کرتی چلی جا رہی ہے اور اس وقت جی سیون

مزید خبریں
دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے، جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔ روزنامہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ کی 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ
ہمارے نیم حکیموں کو کون سمجھائے کہ بلکتے، سسکتےعوام کو جمہوریت سے بدہضمی ہونے کا خوف دلانا چھوڑ دیجئے حضور! 144 معالجین کے مطابق انسانی معدے کی خرابی تمام بیماریوں کی ماں ہوتی ہے اور معدے کی خرابی سے ہی بدہضمی، ہچکی، متلی، قے، ہاتھوں میں جلن کا احساس، بھوک کا نہ لگنا، پژمردگی اور چہرے پر افسردگی کے اثرات چھائے
یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکتوں کے متعلق جمشید دستی کو کس نے ویڈیو ثبوت اور ”ناقابل تردید“ ثبوت فراہم کیے ہیں؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ آخر جمشید دستی نے یہ ا یشو کیوں چھیڑا ؟ اس کے نتیجے میں جو صورتحال پیش آسکتی ہے اس کے دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔
دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے صرف 48 گھنٹے بعد ہی دارالحکومت اسلام آباد کودہشت گردی کا نشانہ بنادیا گیا۔

مقبول ترین
حکومت نے پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلاول
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر کی ہونے والی ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں یونی ورسٹی کی چھت پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس نے دیکھتے دیکھتے شدت اختیار کرلی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی زندگی میں ڈرکی کوئی گنجائش نہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار آج ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ میں ریفرنس

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں