Monday, 23 April, 2018
’’تلو بند جانوروں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں‘‘

’’تلو بند جانوروں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں‘‘
تحریر: ظریف بلوچ


بلوچستان بیک وقت قدرتی، ساحلی، صحرائی اور پہاڑی معدنیات کے تحفظ کی دعویدار ہے۔ جہاں پاکستان کا سب سے بڑا نیشنل پارک ہنگول نیشنل پارک بھی موجود ہے اورنایاب ہونے والے جنگلی جانوروں کی متعدد اقسام پائے جاتے ہیں۔ 

ہنگول نیشنل پارک کے علاوہ گوادر کے تحصیل اورماڑہ کا علاقہ ”تلوبند“ شاید بہت کم لوگ اس نام سے واقف ہیں۔ یہ علاقہ بھی بعض نایاب ہونے والے جنگلی جانوروں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہے۔بلکہ ہیاں جنگلی جانوروں کی دیکھ بھال اور شکاریوں کو روکنے کے لئے ہمہ وقت ایک ٹیم موجود ہوتا ہے۔جو کہ نہ صرف بیمار جانوروں کی علاج کرتا ہے۔بلکہ ہیاں موجود پہاڑی بکرے۔اڑیال اور چنکارہ ہرن کے تحفظ کے لئے کام کرتا ہے۔

اس علاقے میں جنگلی جانوروں  کے تحفظ کے لئے ایک مقامی سماجی ادارہ ”تلو بند گیم کنزرویشن سوسائٹی “ کے نام سے  2010 کو بنایا گیا۔ ادارہ کے صدر سید معیار جان نوری اس حوالے سے بتاتے ہیں کہ ہمارا مقصد تحصیل اورماڑہ میں جنگلی حیات کی تحفظ کے لئے کوشش کرنا تھا۔اور شروع میں اپنی ذاتی اخراجات سے علاقے میں جنگلی جانوروں کی تحفظ اور دیکھ بھال کے لئے 8 لوگوں کو تعنیات کیا۔ اور اس حوالے سے کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتا ہے کہ چند سالوں کے اندر ”تلو“ کے علاقے میں جنگلی جانوروں کی تعداد 3500 کے قریب پہنچ چکی ہے۔جن میں پہاڑی بکرا (ibex).اڑیال (wildsheep)اور چنکارہ ہرن(Gazzale) شامل ہیں۔

سید معیار جان نوری مذید بتاتے ہیں کہ 2015میں حکومت نے ہمارے سوسائٹی کے ساتھ ملکر اس علاقے کو ”تلوبند کمیونٹی گیم ریزرو“ کے نام سے ڈیکلئیرڈ کیا ہے۔

”تلو“  بند جو کہ اورماڑہ کے گاؤں”جعفری“ سے لیکر ”گورھڈ“ تک پھیلا ہوا اور اس میں اورماڑہ سمیت علاقے کے درجنوں گاؤں آتے ہیں۔ تقریبا پانچ لاکھ ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ علاقہ بعض نایاب ہونے والا جنگلی جانوروں کی محفوظ مسکن ہے۔ اور ہیاں موجود ایک پہاڑ کی وجہ سے اس علاقے کو ”تلو“ کہا جاتا ہے۔ کنزرویشن ایریا میں پہاڑی علاقے کے علاوہ میدانی علاقے بھی شامل ہیں جہاں بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ 1974/2014 کے تحت ہر قسم کے شکار پر پابندی کے بورڈ آویزاں نظر آتے ہیں۔  اس وقت تلو بند گیم کنزرویشن سوسائٹی اورماڑہ اور محکمہ فارسٹ اور وائلڈ لائف حکومت بلوچستان کے مشترکہ پروجیکٹ کے تحت اس علاقے کی کنزرویشن پر کام ہورہا ہے جہاں جنگلی جانوروں کی تحفظ اور انکو شکاریوں سے بچانا ہے۔
سید معیار جان نوری کے مطابق دبئی کے شیخ سرور بن النعیان نے تلو بند کنزرویشن کے لئے کچھ جانور ڈونیٹ کئے تھے۔   جو کہ ہم نے تلو کنزرویشن ایریا میں چھوڑ دئیے ہیں۔  حکومت بلوچستان اور ہمارے سوسائٹی کے کوششوں سے علاقے میں جنگلی جانوروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہورہا ہے۔ 
ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ماضی میں جنگلی جانوروں کی تعداد کافی زیادہ تھا جبکہ ماضی میں موثر قانون نہ ہونے اور شکاریوں کی جانب سے جنگلی جانوروں کی بے دریغ شکار سے بعض علاقوں میں جنگلی جانوروں کی نسل معددم ہوچکی ہے اور اب بھی وہ علاقے جہاں جانوروں کی تحفظ پر کام نہیں ہورہا ہے۔ ان علاقوں میں جانوروں کی شکار جاری ہے جس کی وجہ سے جو جانور رہ گئے ہیں انکی نسل بھی ختم ہونے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔

ماہرین اس بات پر کافی تشویش میں ہیں کہ جنگلی جانوروں کی بے دریغ شکار سے نہ صرف اس کے برے اثرات مرتب ہوں گے بلکہ یہ کنزرویشن کے تباہی کا مترادف ہے کیونکہ جنگلی جانوروں۔پرندے ماحول کے لئے اہم ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تلو بند کے علاقے میں جنگلی جانوروں کی تحفظ اور نگہبانی سے کنزرویشن پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اور اس سے علاقے میں جانوروں کی افزائش نسل کے ساتھ ساتھ علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  85850
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
آبادی کا کثرت سے پھیلاؤ جدید دنیا کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے نت نئی نئی مانع حمل ادویات اور علاج کے طریقے بھی متعارف ہوتے رہتے ہیں۔ اب تک اس میدان میں تمام بوجھ خواتین ہی پر ڈالا جاتا رہا ہے اور جتنی بھی مانع حمل ادویات تیار کی گئی ہیں
برطانیہ میں منگل 26 اگست کو منظر عام پر آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق وہاں روتھرہیم نامی صرف ایک قصبے میں گزشتہ 16 برسوں کے دوران قریب 1400 بچوں کا جنسی استحصال کیا گیا۔
افغان حکام میں طالبان کے ان اقدامات پر گہری تشویش پائی جاتی ہے جن کے تحت وہ نابالغ بچوں کو مختلف ادویات کے ٹیکے لگا کر بمبار بناتے اور انہیں خود کشی کے لیے تیار کرتے ہیں۔

مزید خبریں
دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے، جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔ روزنامہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ کی 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ
ہمارے نیم حکیموں کو کون سمجھائے کہ بلکتے، سسکتےعوام کو جمہوریت سے بدہضمی ہونے کا خوف دلانا چھوڑ دیجئے حضور! 144 معالجین کے مطابق انسانی معدے کی خرابی تمام بیماریوں کی ماں ہوتی ہے اور معدے کی خرابی سے ہی بدہضمی، ہچکی، متلی، قے، ہاتھوں میں جلن کا احساس، بھوک کا نہ لگنا، پژمردگی اور چہرے پر افسردگی کے اثرات چھائے
یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکتوں کے متعلق جمشید دستی کو کس نے ویڈیو ثبوت اور ”ناقابل تردید“ ثبوت فراہم کیے ہیں؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ آخر جمشید دستی نے یہ ا یشو کیوں چھیڑا ؟ اس کے نتیجے میں جو صورتحال پیش آسکتی ہے اس کے دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔
دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے صرف 48 گھنٹے بعد ہی دارالحکومت اسلام آباد کودہشت گردی کا نشانہ بنادیا گیا۔

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں