Sunday, 16 June, 2019
عرب نیٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔

عرب نیٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریر: سید معروف شاہ شیرازی

 

امریکہ روز اول سے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف ہے ۔ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے بعد وہ مزید خلاف ہو گیاہے۔ جب ترکی بھی اسلامی ہو گیا ہے۔ تو اس کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا اور وہ عالم اسلام سے خوف زدہ ہو گیا ۔ عراق میں جنگ کر کے، افغانستان پر حملہ کر کے ،وہ صومالیہ اور یمن میں لڑ کر وہ اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا ۔ 

عرب بہار کے بعد وہ مزید خوف زدہ ہوا جب وہ تیونس کی النہضہ اور مصر کے اخوان نے لوٹ لیا ۔ اسے اس نے بمشکل سنبھالا تھاکہ پورے عالم اسلام میں احیائے اسلام کی تحریکات اٹھ گئیں ۔ اب اس نے ایران کے موہوم خطرہ کے خلاف GCC کی قوتوں اور مصر کے اشتراک سے اس کے خلاف عرب نیٹو بنانے کی تجویز دی ہے ۔ GCC اور مصر کے عوام نے اسلامی تحریکات کی بہت بڑی حمایت کی تھی ۔ 

یہ ممالک تمام اسلامی جماعتوں اور اسلام کے لیے کام کرنے والے افراد کے مدد گار رہے تھے لیکن ایران کے اسلامی انقلاب کی طرح عالم اسلام کی اسلامی خلافت کے احیا ء کی تحریک سے اس نے عرب ریاستوں کو ڈرایا ۔ 

اسی مقصد کے لیے اس نے oic کو بھی ’’اسلامی کانفرنس ‘‘سے’’ اسلامی کو آپر یشن‘‘ بنا دیا ۔ یورپ تو امریکہ کے ورلڈ آرڈر سے نکل آیا ہے ۔ اب عالم اسلام کو امریکی ورلڈ آرڈر سے نکلنے کے لیے بس صرف ایک ہی تدبیر ہے کہ ایرانی انقلاب صرف شیعہ تنظیمات اور شیعہ ممالک اور عالم اسلام کے شیعہ گروپوں کی حمایت سے باہر نکل آئے اور پورے عالم اسلام کے اسلامی عناصر کی حمایت کر ے اور ا سلامی خلافت کی راہ ہموار کرے ۔ اسرائیل کے تحفظ کے لیے امریکہ کی یہ آخری تدبیر ہے ۔یہ امریکہ کا عرب نیٹو ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  64133
کوڈ
 
   
مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں