Sunday, 24 March, 2019
محفوظ اسلام آباد غیر محفوظ ثابت ہوا!

محفوظ اسلام آباد غیر محفوظ ثابت ہوا!

سید شہزاد عالم
دہشت گردوں کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے صرف 48 گھنٹے بعد ہی دارالحکومت اسلام آباد کودہشت گردی کا نشانہ بنادیا گیا۔ایک معزز جج سمیت ۱۱ افراد بربریت کا نشانہ بن گئے۔ حکومتی دعووں کے برعکس سارے ملک کی طرح اسلام آباد بھی غیر محفوظ اور حفاظتی اقدامات ناکارہ ثابت ہوئے۔چند روز قبل ایجنسیوں کی طرف سے اسلام آباد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی موجودگی رپورٹ کی گئی تھی جس کے مطابق یہ گروہ کسی بھی وقت سرگرم ہو سکتے ہیں اور دہشت گردی کر سکتے ہیں لیکن وزیر برائے داخلہ امور نے اس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک عدد پریس کانفرنس کر ڈالی اور اسلام آباد کے محفوظ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کئے گئے ہیں کہ کسی بھی موقع پرریپڈ ریسپونس فورس پہنچ کر دہشت گردی کو ناکام بنا دے گی لیکن افسوس ہے کہ کچہری میں دن دہاڑے ہونے والی اس دہشت گردی پر کوئی فورس تو کیا قریبی تھانے کی پولیس بھی 45 منٹ دیر سے پہنچی اور دہشت گرد اپنا کام کر کے با آسانی فرار ہو گئے۔کچہری میں اگر کوئی سیکیورٹی موجود بھی تھی تو اس کا وجود اور کوئی جوابی اقدام نظر نہیں آیا۔ سیکیورٹی گیٹ اور کیمرے ایک عرصے سے ناکارہ تھے اور آنے جانے والے راستوں پر کوئی چیکنگ نہ تھی۔ یعنی رستہ کھلا ہے آؤ اور مار بھاگو۔۔۔ قوم دیکھ چکی ہے کہ جی ایچ کیو اور عدلیہ کی ناموس پر حملہ ہو چکا ہے اور اب کچھ لوگ برملا کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ بھی دہشت گردوں کی پہنچ سے دور نہیں رہی۔۔۔۔ جب عدم تحفظ کا یہ عالم ہو جائے اور حکومت اب بھی مذاکرات کی رٹ لگا کر عوام کو تحفظ دینے کے بنیادی فرض سے راہ فرار ڈھونڈے، ریاست کے دشمنوں سے جنگ بندی کی بھیک مانگے تو پھر عوام کے ذہنوں میں بہت سے خیالات آنے لگتے ہیں۔میاں نواز شریف کے پاس امن کے لئے بہت کم وقت بچا ہے۔۔ ان کی خوش نصیبی کہ آج فوج ان کے احکامات کے تابع اور حکم کی منتظر ہے۔ آج وہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہی فیصلہ تاریخ میں ان کا مقام طے کرے گا۔ 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  62554
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اگر ہم پاکستان کی مسلح افواج کے یمن پر سعودی جارحیت میں شرکت کے مخالف ہیں تو اس کی وجوہات اصولی ہیں:
آبادی کا کثرت سے پھیلاؤ جدید دنیا کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے نت نئی نئی مانع حمل ادویات اور علاج کے طریقے بھی متعارف ہوتے رہتے ہیں۔ اب تک اس میدان میں تمام بوجھ خواتین ہی پر ڈالا جاتا رہا ہے اور جتنی بھی مانع حمل ادویات تیار کی گئی ہیں

مزید خبریں
دنیا بھر میں بولی اور سمجھی جانی والی زبانوں میں سے اردو ہندی دنیا کی دوسری بڑی زبان بن چکی ہے، جبکہ اول نمبر پر آنے والی زبان چینی ہے اور انگریزی کا نمبر تیسرا ہے۔ روزنامہ ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے یونیورسٹی آف ڈیسلڈرف الرچ کی 15 برس کی مطالعاتی رپورٹ
ہمارے نیم حکیموں کو کون سمجھائے کہ بلکتے، سسکتےعوام کو جمہوریت سے بدہضمی ہونے کا خوف دلانا چھوڑ دیجئے حضور! 144 معالجین کے مطابق انسانی معدے کی خرابی تمام بیماریوں کی ماں ہوتی ہے اور معدے کی خرابی سے ہی بدہضمی، ہچکی، متلی، قے، ہاتھوں میں جلن کا احساس، بھوک کا نہ لگنا، پژمردگی اور چہرے پر افسردگی کے اثرات چھائے
یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں ہونے والی غیر اخلاقی حرکتوں کے متعلق جمشید دستی کو کس نے ویڈیو ثبوت اور ”ناقابل تردید“ ثبوت فراہم کیے ہیں؟ یہ سوال بھی اہم ہے کہ آخر جمشید دستی نے یہ ا یشو کیوں چھیڑا ؟ اس کے نتیجے میں جو صورتحال پیش آسکتی ہے اس کے دور رس نتائج نکل سکتے ہیں۔
تھر کے بچوں کو بھوک اور افلاس نگل رہی اور الزامات کی سیاست عروج پر ہے۔ انسانوں کو کھا نا میسر ہے نا ہی مویشوں کو چارہ۔ تھر میں اب تک ایک سو اکیتس سے

مقبول ترین
یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سمیت دیگر ممالک کی معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء، وزرائے اعلی، شوبز ستارے
نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کے ایک ہفتے بعد نہ صرف سرکاری طور پر اذان نشر کی گئی بلکہ مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میں نمازِ جمعہ کے اجتماع میں وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے علاوہ ہزاروں غیر مسلم افراد نے بھی شرکت کی۔
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ آزادی کے وقت ملائیشیا غریب ملک تھا۔ آزادی کے وقت طے کیا تھا کہ ملائیشیا ترقی کے مراحل طے کرے گا۔ ہم نے کوریا اور جاپانی لوگوں سے سبق لیا اور کام کیا۔
کراچی کی نیپا چورنگی پر ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے جب کہ ان کے دو گارڈ جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی طور پر اطلاعات تھیں کہ مختلف مقامات پر فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے ہیں لیکن ایس ایس پی گلشن اقبال طاہر

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں