Tuesday, 22 September, 2020
سعد الحریری کا فلمی استعفیٰ

سعد الحریری کا فلمی استعفیٰ
ثاقب اکبر کا درخیال

 

لبنان کے وزیراعظم سعد الحریری 3 نومبر2017کو بیروت سے ریاض پہنچے تو بیروت میں ان کی اپنی پارٹی سمیت کسی کو کانوں کان خبر نہ تھی کہ وہ اچانک سعودی ٹیلی ویژن العربیہ کی سکرین پر نمودار ہوں گے اور ایک کاغذ پر اپنا لکھا ہوا استعفی پڑھ کر سنائیں گے۔ جہانِ سیاست کو س اچانک اور بے مثال استعفیٰ نے حیران کرکے رکھ دیا۔

اس سفارتی اور سیاسی اچنبھے پر پوری دنیا میں اظہار حیرت کیا جارہا ہے۔ طرح طرح کے تبصرے ہیں اور طرح طرح کے سوالات۔ لبنان کے صدر مائیکل عون نے ریاض میں استعفیٰ کے اس اعلان پر کہا کہ سعد الحریری سعودی عرب میں بیٹھ کر جو بھی اعلان کریں وہ حقیقت نہیں رکھتا، ان کی کیفیت مشکوک ہے اسے سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔ مائیکل عون نے سعد الحریری کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔

لبنان کی پارلیمینٹ کے سپیکر نبیہ بری نے سعد حریری کے استعفیٰ پر ردعمل میں کہا کہ سعد حریری کے استعفیٰ کے بارے میں لبنان کے قانون کی روشنی میں بات کی جانا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک لبنان کی سرزمین پر استعفیٰ نہیں دیا جاتا، قابل قبول نہیں۔

لبنان کے صدر مائیکل عون نے حکومت سعودیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سعد الحریری کی بیروت واپسی میں حائل رکاوٹوں کی وضاحت کرے۔

سعدی الحریری نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لیے وہ بیروت سے ریاض آئے ہیں۔ انھوں نے حزب اللہ اور ایران پر تنقید بھی کی۔ ان کے بیان کے بعد لبنان کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں کہ جس کی روشنی میں کہا جاسکے کہ سعد حریری کی جان کو کوئی خطرہ ہے۔ ایسا ہی بیان لبنان کی خارجہ اور داخلی سیکورٹی کے اداروں کی طرف سے بھی جاری کیا گیا ہے۔ گویا تمام حکومتی اور ریاستی ادارے اس امر پر متفق ہیں کہ سعد حریری کی جان کو لبنان میں کوئی خطرہ درپیش نہیں تھا۔

حزب اللہ کے قائد اور سعد الحریری کی حکومت کے حلیف سید حسن نصراللہ نے اس واقعے پر ایک تفصیلی بیان میں کہا کہ سعد الحریری کو لبنان میں کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔ انھیں سعودی عرب نے مجبور کرکے ایک لکھی ہوئی عبارت پڑھوائی ہے۔

خود سعد حریری کی پارٹی کے راہنماﺅں نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور ان کی لبنان واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس پر گذشتہ روز سعد الحریری ایک مرتبہ پھر ایک سعودی ٹی وی چینل پر نمودار ہوئے اور انھوں نے کہا کہ استعفے کی عبارت انھوں نے خود لکھی تھی لیکن ان کی وضاحت اور انداز وضاحت نے فضا صاف کرنے کی بجائے مزید دھندلی کردی۔ وہ جب وضاحت کے لیے ایک خاتون کو انٹرویو دے رہے تھے تو پیچھے ایک عربی لباس پہنے شخص کھڑا تھا۔ اس کا چہرہ نہیں دکھایا گیا کہ سعد الحریری کے بیان اور لہجے میں اضطراب نمایاں تھا۔ ان کا چہرہ پریشانی کی حکایت کررہا تھا۔ انھوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ جلد لبنان واپس جائیں گے۔استعفیٰ کے بعد یہ ان کا پہلا انٹرویو تھا جو لبنانی ٹی وی چینل المستقبل نے نشرکیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ اصلاً اطمینان بخش نہیں تھا اور اس سے یہ شک برطرف نہیں ہو سکے گا کہ انھیں سعودی عرب میں نظر بند کیا جا چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے مزید لکھا ہے کہ لبنانی وزیراعظم کے سعودی عرب عارضی اور رازدارانہ قیام نے مشرق وسطیٰ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ ان کا انٹرویو بعید ہے کہ ان کی آزادی کے بارے میں شکوک کودورکر سکے۔ اخبار لکھتا ہے کہ لبنان کے کم ازکم پانچ ٹی وی چینلوں نے اس انٹرویو کو یہ کہہ کر نشر کرنے سے انکار کردیا کہ انھیں اس انٹرویو کے آزادانہ دیے جانے پر شک ہے۔

اس دوران ایک اور واقع نے مسئلے کی پیچیدگی کو مزید گہرا کردیا اور وہ یہ ہے کہ فرانس کے صدر جو گذشتہ دنوں سعودی عرب پہنچے انھوں نے لبنان کے مستعفی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسے قبول نہ کیا۔ فرانسیسی صدر امانوئل مکرون کے ہمراہ موجود سفارتکاروں نے سعد حریری کی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ جوکچھ سعودی عرب میں پیش آیا ہے اسے ہالی وڈ کی فلموں کے مشابہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے عرب ٹی وی چینل المیادین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیرس سعد الحریری کو مستعفی نہیں سمجھتا اس کی رائے ہے کہ اگر انھوں نے استعفیٰ دینا بھی ہے تو انھیں آزادانہ طرز عمل اختیار کرنا ہوگا۔ اس مسئلے میں فرانس کی دلچسپی کی ایک تاریخ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسئلے کے تعاقب کے لیے آئندہ چند روز تک فرانسیسی وزیر خارجہ ریاض کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ہماری رائے یہ ہے کہ سعد الحریری کی جان کو خطرہ ضرور ہو سکتا ہے لیکن انہی قوتوں سے جنھوں نے ان کے والد رفیق الحریری کو قتل کیا تھا۔

رفیق حریری کو 14فروری 2005کو بیروت میں ایک دھماکے میں قتل کردیا گیا تھا۔ وہ اس وقت لبنان کے وزیراعظم تھے۔ اس قتل کا الزام پہلے حزب اللہ پر اور پھر شام پر رکھا گیا۔ شام پرزبردست عالمی دباﺅ ڈالا گیا۔ البتہ اس مسئلے کی ایک الگ تفصیل ہے جس کی یہاں گنجائش نہیں۔ سعد الحریری بھی مسلسل شام پر اپنے والد کے قتل کا الزام عائد کرتے رہے لیکن بالآخر ستمبر2010 میں انھوں نے یہ الزامات واپس لے لیے۔ رفیق حریری کو کس نے قتل کیا۔ سید حسن نصراللہ نے اسی زمانے میں دلائل و شواہد کے ساتھ یہ دعویٰ کیا تھا کہ ان کے قتل میں اسرائیل کی موساد کا ہاتھ ہے۔ 

ہماری رائے یہ ہے کہ سعد الحریری جب ”آزاد“ ہوں گے اور حالات کچھ بدلیں گے تو بڑی توقع ہے کہ وہ اپنے ”قتل کے خطرے“ کے بارے میں بھی نیا بیان دیں گے۔ استعفیٰ کے بارے میں بھی ان کا نیا بیان آئے گا۔ البتہ اس کے لیے ان کا آزاد اور سلامت رہنا ضروری ہے۔ ہم ان کی لبنان میں خیر وسلامتی سے واپسی کے لیے دعا گو ہیں۔ انھوں نے لبنان واپس آنے کے جس عندیہ کا اظہار کیا ہے اسے لبنانی صدر مائیکل عون کے علاوہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی امید افزا قرار دیا ہے۔ شایدیہ امید بر آئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مضمون نگار ’’مبصر ڈاٹ کام‘‘ کے چیف ایڈیٹر ہیں۔ مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  60203
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مجھے حیرت ہے اُن لوگوں پر جو خواّجہ سعد رفیق کے دَعوؤں کے بَرعکس ریلوے میں بے پناہ کرپشن اور دیگربے قاعدگیوں کی خبریں قومی اخبارات میں دیکھ کر حیرت زدہ ہیں۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ جس میں پاکستان ریلوے کے اندر 80 ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا گیا ہے

مزید خبریں
کورونا وائرس پاکستان ہی نہیں ہی دنیا بھر میں اپنی پوری بدصورتی کے ساتھ متحرک ہے ، تشویشناک یہ ہےاس عالمی وباء کے نتیجے میں ہمارے ہاں اموات کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا،
کی سڑک کے کنارے ایک ہوٹل میں چائے پینے کے لیے رکا تو ایک مقامی صحافی دوست سے ملاقات ہوگئی جنہیں سب شاہ جی کہتے ہیں سلام دعا کے بعد شاہ جی سے پوچھا کہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے پاکستان کتنا تبدیل ہوچکا ہے تو کہنے لگے کہ سوشل میڈیا کی وجہ سےعدم برداشت میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
میرے پڑھنے والو،میں ایک عام سی،نا سمجھ ایک الہڑ سی لڑکی ہوا کرتی تھی، بات بات پہ رو دینا تو جیسے میری فطرت کا حصہ تھا، اور پھربات بے بات ہنسنا میری کمزوری، یہ لڑکی دنیا کے سامنے وہی کہتی اور وہی کرتی تھی جو یہاں کے لوگ سن اور سمجھ کر خوش ہوتے تھے
صبح سویرے اسکول جاتے وقت ہم عجیب مسابقت میں پڑے رہتے تھے پہلا مقابلہ یہ ہوتا تھا کہ کون سب سے تیز چلے گا دوسرا شوق سلام میں پہل کرنا۔ خصوصاً ساگری سے آنیوالے اساتذہ کو سلام کرنا ہم اپنے لیے ایک اعزاز تصور کرتے تھے۔

مقبول ترین
انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے مجرموں رحمان بھولا اور زبیر چریا کو 264 ، 264 بار سزائے موت سنادی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی جس میں رحمان بولا، زبیر چریا اور رؤف صدیقی
ایران نے کہا ہے کہ امریکا نے روایتی غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یک طرفہ طور پر اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کیں جس پر اُسے فیصلہ کن جواب دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر حسن روحانی نے ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں
وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش تھی، عدالتوں اور فوج کو بدنام نہیں ہونے دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی کی ضامن ہیں۔ ن لیگ نے ایک بار پھر بھارتی ایجنڈے کو فروغ دیا۔
عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج کا ملک میں کسی بھی سیاسی عمل سے براہ راست یا بالواسطہ تعلق نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں