Sunday, 16 June, 2019
یمن جنگ ۔۔۔ امریکہ دستبردار

یمن جنگ ۔۔۔ امریکہ دستبردار
تحریر: گلزار احمد نعیمی

 

امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی ہے کہ امریکہ یمن سعودی جنگ میں سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار ہو جائے.امریکہ کی وزارت خارجہ کے وزیر پومپیو نے کہا کہ ہم امریکی کانگریس کی منظور کی گئی قرارداد کا احترام کریں گے. اس کا مطلب تو بالکل واضح ہے کہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کا خون امریکہ کی حمایت کے ساتھ بہایا جارہا تھا.امریکہ نے ہر جگہہ مسلمانوں کا خون بہانے کے لیےمسلم علاقوں میں سٹیج سجائے ہیں.یمن ہو کہ فلسطین,شام ہو کہ افغانستان اسی طرح کشمیر ہوکہ روہنگیا ہر جگہ امریکہ کی حمایت سے مسلمانوں کا خون بہایا گیا اور بہایا جارہا ہے.ہمارے بعض اسلامی ممالک نے امریکہ کو اپنی زمین ,خلاء اور سب کچھ دیا ہے.یہ باتیں کئی دفعہ عرض کی جاچکی ہیں.

سعودی عرب نے بلاوجہ یمن پر جنگ مسلط کی ہے.اس دفعہ ہم تہران میں میلاد کانفرنس میں شرکت کے لیے گئے تو یمنی ڈیلیگیشن نے پاکستانی مندوبین سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا.ملاقات میں انہوں نے ریاست پاکستان کا شکریہ اور پاکستانی عوام کے ساتھ بہت اظہار محبت کیا.یمنی رہنماوں نے ہمیں بتایا کہ ہماری آمدورفت کے تمام رستے مسدود ہیں.ہماری ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ہیں.ہمارے بچے خوراک نہ ہونے کیوجہ سے بھوک کا شکار ہیں اور وہ مر رہے ہیں.انہوں نے پاکستانی ڈیلیگیشن سے گزارش کی کہ وہ اپنی حکومت سے کہیں کہ سعودی عرب سے اتنا تو کہے کہ وہ ہمارے رستے کھولے کہ ہمارے بچے بھوک اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے تو نہ مریں.اب یمنی مسلمانوں پر ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اب امریکہ سعودی عرب کے درپئے ہونےوالا ہے جمال خاشقعجی کے قتل میں امریکی کانگریس نے سعودی ولی عہد کو ملوث قرار دے دیا ہے.اب امریکہ اپنی مرضی کی شرائط منوا کر سعودی ولی عہد کو بیل آوٹ کرے گا۔

مسلم امہ کے تمام مسائل کا واحد حل یہ ہے کہ سعودی عرب ان تمام اسلامی ممالک سے اپنے تعلقات درست کرے جن کے ساتھ اس نے امریکہ کی وجہ سے خراب کیے ہوئے ہیں.اسلامی جمہوریہ ایران سعودی عرب سے تعلقات بحال کرنے کا نہ صرف خواہشمند ہے بلکہ اسکی شدید خواہش ہے کہ سعودی عرب سے اس کے تعلقات اچھے ہوں.ایران نےہماری سیاسی اور عسکری قیادت کو کہا ہے کہ آپ ان تعلقات کی بحالی میں کردار ادا کریں.اگر سعودی عرب استعماری قوتوں کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوجائے تو امت مسلمہ کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اور مظلوم مسلمانوں کا بہنے والا خون محفوظ ہوسکتا ہے.ایک نہ ایک دن ایسا ہوگا اس کے بغیر کوئی چارا نہیں ہے.جس دن ایسا ہوگیا تو اس دن امت کے تمام مسلمان محفوظ ہوجائیں گے.ان شاء اللہ.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کالم نگار، بلاگر یا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے کالم / مضمون یا اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر اور مختصر تعارف کے ساتھ info@mubassir.com پر ای میل کریں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  92798
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
25 دسمبر گزرگیا، یہ نئے پاکستان کا پہلا 25 دسمبرتھا۔ پاکستانیوں کیلئے 25 دسمبرکرسمس کے ساتھ ساتھ قائداعظم ڈے کے حوالے سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے تھے، اس لحاظ ملک بھر
کل پارلیمنٹ میں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا نہایت شرم ناک واقعہ پیش آیا جب حکومتی بنچوں سے ایک غیرمسلم ممبر پارلیمنٹ نے شراب پر پائبندی کا بل پیش کیا جسے پوری پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر مسترد کردیا.صرف ایم ایم اے ممبرز نے رامیش
پاکستان کے زیر انتظام مسلہ کشمیر سے منسلک ریاست جموں کشمیر کی سب بڑی اور وسیع اکائی سرزمین گلگت بلتستان کی تاریخ پر بہت کچھ لکھا جا چُکا ہے۔ آج ہمارا بحث یہ نہیں ہے کہ یہ خطہ ماضی بعید میں کئی ریاستوں پر مشمل ایک عظم ملک ہوا کرتے تھے۔
ہم ایک اسلامی جمہوری ملک ریاست کے باشندے ہیں جو کہ ایک اسلامی و جمہوری اصولوں پر قائم کیا گیا. جس کے مروجہ قانون کے مطابق ریاست کو چلانے کیلئے جمہوری طریقوں سے عوام میں سے حکمران اور منظم نظام چلانے کیلئے ریاستی اداروں کو قائم کیا گیا

مقبول ترین
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جتنے کیس بنانے ہیں بنا لیں، میرے پورے خاندان کو جیل بھیج دیں، 1973 کے آئین، عوامی حقوق، لاپتاافراد ، سول کورٹس اور 18ویں ترمیم پر موقف نہیں بدلیں گے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب نے فریال تالپور کے طبی معائنہ کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے، انھیں کل احتساب عدالت میں پیش
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر رہنماؤں سے
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اننت ناگ سے گزرنے والے بھارتی سیکیورٹی فورس (سینٹرل ریزرو پولیس فورس) کے قافلے پر 2 مسلح افراد نے فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کے بعد فورسز کی گاڑی پر دستی بم بھی پھینک گئے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں