Thursday, 28 May, 2020
کرونا کا تقاضا ہے:"چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں"

کرونا کا تقاضا ہے:
ثاقب اکبر

کرونا کا تقاضا ہے:
"چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں"

مِری آنکھوں میں مَت دیکھو
کہیں یہ روک دیں تم کو
ہیں آنکھیں دل کا آئینہ
تو اِن سے درد ٹپکے گا
مرے لہجے پہ مَت جاؤ
کہ لہجہ غم ہی اُگلے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ جس نے وصل لکھاتھا
اب اُس نے ہجر لکھا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اے جاناں! ہاتھ مت تھامو
مرا یہ ہاتھ رہنے دو
بس اپنی یاد کا سرمایہ میرے ساتھ رہنے دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چلو وعدہ بُھلا ڈالو
چلو پھر خواب میں ملنے چلی آنا
کبھی اس حدِّفاصل سے پَرے آکر
بس اپنی چَھب دکھا جانا
۔۔۔۔۔۔۔
کرونا کا تقاضا ہے
"چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کرسکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  76147
کوڈ
 
   
مقبول ترین
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت خطے کے امن کو داﺅ پر لگا رہا ہے ‘ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ‘لداخ کے متنازعہ علاقے میں تعمیرات سے بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزیاںکر رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا س کے وار تیز ہوگیاہے ،60ہزار پاکستانی متاثر‘ اب تک 1240 جاں بحق ،مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ‘ 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام حکومت سے تنگ آچکی ہے مو جودہ حکومت کاخاتمہ ہی عوام کے لئے ریلیف ہو گا،عوام نا اہل نیازی حکومت سے نجات چاہتی ہے ۔ کورونا وباءاور ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے حکو مت کی کو ئی پا لیسی نظر نہیں آئی ، ڈنگ ٹپاو¿ نظام چل رہا ہے ۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران کے حکم پر چینی بر آمد کی گئی‘ مقدمہ بنایا جائے ،وزیراعظم کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرنا چائیے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں