Thursday, 18 April, 2024
یمن: سعودی اتحاد کے متعدد حملے، 20 شہید، متعدد زخمی

یمن: سعودی اتحاد کے متعدد حملے، 20 شہید، متعدد زخمی
فائل فوٹو

صنعا: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں سعودی اتحاد نے اتوار کے روز الحدیدہ صوبے کے حی الزہور علاقے پر توپوں سے گولے اور فائرنگ کی۔ اس حملے میں چار عام شہری جاں بحق اور سولہ دیگر زخمی ہو گئے۔ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے اس حملے میں الحدیدہ صوبے میں یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے ٹھکانوں پر توپ کے ا109 گولے فائر کیے۔

اس اتحاد کے جنگی طیاروں نے بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 72 بار بمباری کی۔

یاد رہے کہ یمن کے الحدیدہ صوبے میں سن دو ہزار اٹھارہ میں سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں ہونے والے سمجھوتے کے تحت فائر بندی نافذ ہے جس کی سعودی اتحاد مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور کچھ دیگر ممالک کی مدد سے مارچ سن دو ہزار پندرہ میں یمن پر حملہ کر دیا تھا جو اب بھی جاری ہے۔ اس نے اسی طرح اس غریب عرب ملک کا بری، بحری اور فضائي محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی اتحاد کے حملوں اور غیر انسانی محاصرے کی وجہ سے اب تک یمن کے سولہ ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق، کئی ہزار زخمی اور  لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کے صوبے الحدیدہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 72 بار حملے کر کے جنگ بندی کی ایک بار پھر خلاف ورزی کی۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد نے نو اپریل سے اب تک یمن کے مختلف علاقوں پر ایک سو بیس زمینی اور ایک ہزار پانچ سو چھیاسی فضائی حملے کیے ہیں۔

پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  23484
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سفارتی تعلقات بحال ہونے پر سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیر مقرر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔
سعودی عرب میں آج ماہِ شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث کل بروز اتوار کو 30واں روزہ ہوگا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 2 مئی بروز پیر کو عیدالفطر ہوگی، آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا
سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے بعد خلیجی ممالک میں بروز ہفتہ 02 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کےعلاقے حوطہ سدیر میں رمضان کا چاند نظر آیا جبکہ تمیر
سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی

مقبول ترین
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ 18 جنوری کی صبح پاکستان نے ایران میں موجود دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر مؤثر حملہ کیا، پاکستان نے حملہ آور ڈرونز، راکٹس اور دیگر ہتھیاروں سے کارروائی کی۔
پاکستان نے ایران میزائل حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
سینیٹ میں سینیٹر رضا ربانی نے آفیشل سیکرٹ (ترمیمی) بل 2023 پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کا مسودہ پھاڑ دیا اور کہا کہ یہ بل اتنا سادہ نہیں جتنا نظر آرہا ہے، آج صبح ہی میں نے 8 ترامیم تجویز کیں ہیں۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں جس نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی مضبوطی کو ثابت کیا ہے۔ پیپلزلبریشن آرمی اور پاکستان آرمی ایک دوسرے کے بھائی ہیں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں