Friday, 16 November, 2018
مصر، وکیل کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں سزا

مصر، وکیل کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں سزا

قاہرہ ۔ مصر میں ایک قدامت پسند وکیل کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ مصر کے معروف قدامت پسند وکیل نبی الوحش نے ایک ٹی وی شو میں ہونے والی بحث کے دوران کہا تھا کہ جو خواتین چست یا نامناسب جینز پہنتی ہیں ان کا سزا کے طور پر ریپ کرنا چاہیئے۔ وکیل نبی الوحش اس سے پہلے بھی متنازع بیانات دے چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک قدامت پسند وکیل  نبی الوحش کو خواتین کے ریپ پر اکسانے کے جرم میں تین سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ انھوں نے یہ بیان اکتوبر میں جسم فروشی پر مجوزہ قانون کے مسودے پر ٹی وی شو میں ہونے والی بحث کے دوران دیا تھا۔

نبی الوحش نے کہا تھا کہ کیا آپ خوش ہوں گے جب گلی میں چلتی ہوئی ایک لڑکی کا پیچھے سے نصف جسم نظر آئے۔ میرا کہنا ہے کہ جب آپ کسی ایسی لڑکی کو پیدل چلتا ہوا دیکھیں تو یہ محب وطن ہونے پر ذمہ داری ہے کہ اس کو جنسی طور پر ہراساں کیا جائے اور قومی ذمہ داری ہے کہ اس کا ریپ کیا جائے۔ باریک لباس پہننے والی خواتین مردوں کو دعوت دیتی ہیں کہ وہ ان کو ہراساں کریں اور اخلاقیات کا تحفظ سرحدوں کے تحفظ سے زیادہ اہم ہے۔

مصر میں حقوق نسواں کی نیشنل کونسل نے نبی الواح کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریپ کے لیے ’سنگین بیان‘ ہے اور یہ مصری آئین کی ہر طرح سے مکمل خلاف ورزی ہے۔اس بیان پر عوام کے غصے کے بعد استغاثہ نے نبی الواح کے خلاف کارروائی شروع کی تھی

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  99213
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 جون سے خواتین پر گاڑی چلانے کی پابندی ختم ہونے والی ہے جس کے لیے سعودی خواتین کافی پُر جوش بھی دکھائی دے رہی ہیں بلکہ خواتین کا ایک گروہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے موٹر سائیکل چلانا سیکھ رہی ہیں۔
سعودی عرب میں خواتین کو فوج میں بھرتی شروع ہوگئی ہے، اس سلسلے میں دارالحکومت ریاض سمیت 7 صوبوں میں آن لائن درخواستیں جمع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ فوج میں بھرتی کی خواہشمند خواتین انٹرنیٹ کے ذریعے جمعرات تک درخواستیں جمع کروا سکتی ہیں،
سعودی عرب میں نجی شعبے کو ترقی دینے کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت اب سعودی عرب میں خواتین کو شوہر، محرم یا ولی کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبارشروع کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے سینیئر فقہا کی کونسل کے ايک رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ مملکت میں خواتین کو عوامی مقامات پر عبایہ پہنے کی ضرورت نہیں ہے، ان کے لیے ایسا لباس زیب تن کرلینا کافی ہے جو مناسب اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہو۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
لاپتہ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان خان پورڈیم پر تعینات تھے، سی ڈی اے کے افسر ایازخان کی بیٹی کی کل شادی ہے۔ اہلیہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا جمعرات کی شام ساڑھے 4 بجے میرے خاوند دفتر سے نکلے، خاوند نے جی 13 میں واقع اپنے گھر آنا تھا
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زلفی بخاری کے بطور معاون خصوصی وزیراعظم تقرری کی نااہلی کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں سماعت ہوئی، زلفی بخاری سماعت کے دوران عدالت میں وکیل اعتزاز احسن
سپریم کورٹ آف پاکستان میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے نومبر 2017 میں فیض آباد دھرنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی غیرموجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے جمال خاشقجی کے قتل کے ردِ عمل میں پہلی مرتبہ عملی قدم اٹھاتے ہوئے ان 17 سعودی شہریوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو صحافی کے قتل کا منصوبہ بنانے اور اسے عملی جامہ پہنانے والی ٹیم کا حصہ تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں