Thursday, 09 July, 2020
’’جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک‘‘

’’جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک‘‘

بغداد ۔ عراقی میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایران کے اعلیٰ ترین فوجی جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ہوئی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ جنازے کو ایک گاڑی میں رکھ کر بغداد کی گلیوں سے لے جایا گیا اور لوگ روتے ہوئے جنازے کے ساتھ چلتے رہے۔

سوگ واروں نے امریکا مردہ باد اور ہم سب ’مہندس‘ اور سلیمانی ہیں‘ کے نعرے لگائے۔ جنازے میں عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بھی شرکت کی۔ جنرل قاسم کی میت کو ایران لے جایا جائے گا اور وہاں آبائی قصبے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

بغداد میں سوگ کے ساتھ ساتھ خوف کی بھی فضا ہے۔ بعض لوگوں نے جنرل قاسم سلمانی کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بغداد کی سڑکوں پر جشن بھی منایا کیونکہ انہوں نے گزشتہ ماہ جمہوریت کے حق میں پرامن مظاہروں کے خلاف خونریز آپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تاہم مجموعی طور پر فضا میں خوف کا غلبہ ہے اور لوگ آئندہ کے حالات کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بغداد ایئرپورٹ پر امریکا کے فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور ایرانی حمایت یافتہ عراقی مسلح تنظیم پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  72366
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
انصار اللہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں میزائل حملہ کیا ہے جبکہ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
عراق کے سیاسی و مذہبی رہنما مقتدی الصدر نے عراق سے امریکہ کے دہشتگرد فوجیوں کے انخلا پر سخت الفاظ میں تاکید کی ہے۔ امریکہ جنگ و دہشت گردی سے اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کی وجہ سے رواں برس حاجیوں کی تعداد کو نہایت مختصر ترین رکھنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تمام ممالک کے حج کوٹہ کو 20 فیصد تک کرنے کا امکان ہے۔
صنعا: سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے یمن کے خلاف جاری جنگ میں متعدد بار سیز فائر کے اعلان کے باوجود سعودی حملے جاری ہیں۔ سعودی عرب کے جارح اتحاد نے مغربی یمن کے الحدیدہ صوبے پر توپخانے سے شیلنگ کر کے بیس افراد کو شہید اور زخمی کر دیا ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں