Monday, 16 December, 2019
القاعدہ سے تعلقات کے حوالے سے سی آئی اے دستاویزات جعلی ہیں، ایران

القاعدہ سے تعلقات کے حوالے سے سی آئی اے دستاویزات جعلی ہیں، ایران

تہران ۔ سی آئی اے کی جانب سے جارہ کردہ القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی دستاویز پر اب ایران کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی جعلی خبریں پھیلارہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے دستاویز میں لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایران کے حوالے سے القاعدہ کے منتخب شدہ جعلی دستاویز جاری کرکے نائن الیون میں امریکی اتحادیوں کے کردار کو مٹایا نہیں جاسکتا‘‘۔

تفصیلات کے مطابق  ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جعلی خبریں پھیلا کر تہران پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ گزشتہ دنوں سی آئی اے نے تقریباً 4 لاکھ 70 ہزار کے قریب خفیہ دستاویز جاری کی تھیں جن کے حوالے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مئی 2011 میں ایبٹ آباد میں القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی تھیں۔

ان دستاویز میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور ایران کے درمیان مبینہ تعلقات کا بھی تذکرہ کیا گیا تھا اوردستاویزات کے مطابق یہ بات سامنے آئی تھی کہ ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات رہے ہیں اور خلیج میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کے لیے ایران اور القاعدہ کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا۔

سی آئی اے کی جانب سے جارہ کردہ ان دستاویز پر اب ایران کا رد عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی جعلی خبریں پھیلارہی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے دستاویز میں لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایران کے حوالے سے القاعدہ کے منتخب شدہ جعلی دستاویز جاری کرکے نائن الیون میں امریکی اتحادیوں کے کردار کو مٹایا نہیں جاسکتا‘‘۔

ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں سی آئی اے کی دستاویز کو مسترد کیا اور اسے ایران پر دباؤ بڑھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

سی آئی اے کی جانب سے یہ دستاویز ایک ایسے موقع پر جاری کی گئی ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو ختم کرنے پر غور کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  68979
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
بیت المقدس میں اسرائیلی وزات سیاحت اور اسرائیلی بلدیہ کے اشتراک سے شروع کردہ منصوبہ القدس کو یہودیانے کے اسرائیلی سازشوں کا تسلسل ہے،فلسطینی سپریم افتاکونسل کا رد عمل
امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کی 57 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے شدید مذمت کی ہے۔ اجلاس میں پر مشترکہ قرارداد منظور کی جائے گیا۔
تحریک اتحاد امت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کروانے کے لیے ملت اسلامیہ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائے
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان کے ممکنہ طور پر آئندہ ہفتے اپنے 32 سالہ بیٹے محمد بن سلمان کے حق میں تخت سے دستبرداری اور انکو بادشاہت سونپنے کا امکان ہے۔ محمد بن سلمان تاج سنبھالنے کے بعد اپنی ساری توجہ اپنے حریف ایران کی طرف مبذول کرلیں گے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
16 دسمبر 1971ء پاکستان کی تاریخ کا سب سے المناک، عبرتناک اور ہولناک دن تھا۔ جب پاکستانی فوج کے ایک بزدل اور بے غیرت جرنیل نے ڈھاکا کے ریس کورس گرائونڈ میں اپنے بھارتی ہم منصب کے آگے سرنڈر کرتے ہوئے
بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف احتجاج وسیع اور پرتشدد ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے جس میں ایک طالب علم بھی شامل ہے جو پولیس کی فائرنگ کانشانہ بنا۔احتجاج کے چوتھے روز دارالحکومت
16 دسمبر سال 2014ء کا روز، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ جب سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر لاڑکانہ میں بھٹو زندہ ہے تو غریب مر چکے ہیں۔ بلاول نے کرپشن سے اپنا رشتہ ابھی تک نہیں توڑا۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کے نظریے کو ختم کر دیا ہے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں