Monday, 23 April, 2018
سعودی ایئرڈیفنس نے حوثی قبائل کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

سعودی ایئرڈیفنس نے حوثی قبائل کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا

ریاض ۔ سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے یمن سے سعودی عرب کی حدود میں فائر کئے جانیوالے بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔ تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی میڈیا کے مطابق حوثی قبائل کی جانب سے سعودی عرب کے شمالی صوبے نجران کی جانب بیلسٹک میزائل فائر کیا گیا جسے سعودی ڈیفینس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا ہے جب کہ میزائل یمن سے فائر کیا گیا تھا۔

سعودی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ حوثی قبائل کے زیرانتظام نیوز چینل المسیرا ٹی وی پر میزائل سے متعلق خبر چلنے کے بعد سعودی ڈیفینس فورسز نے میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ حوثی قبائل نے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا جس میں یماما رائل پیلس کو نشانہ بنایا جانا تھا تاہم سعودی فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنادیا تھا۔

گزشتہ سال نومبر میں بھی حوثی قبائل کی جانب سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا تاہم سعودی ڈیفینس فورسز نے جوابی میزائل داغ کر اس کوشش کو ناکام بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  45866
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ عسیر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب المجاردہ اور بارق کو ملانے والی ہائی وے پر قائم چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں چار سیکیورٹی اہلکار جاں
وزیراعظم شاہد خاقان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں اہم دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات فوجی مشقوں گلف شیلڈ ون کی اختتامی تقریب کے موقع پرہوئی۔
امریکی میگزین کو ایک انٹرویو میں پہلی بار ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل ہو جائے تو اسرائیل سےتعلقات فوری بحال ہوسکتےہیں،اس سے قبل وہ کہہ چکے ہیں کہ فلسطینیوں کی طرح اسرائیلیوں کو بھی اپنے وطن کا حق ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے میں نئی جنگ سے بچنے کے لیے عالمی برادری ایران پر دباؤ ڈالے، اگر ایران کو محدود رکھنے کی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو آئندہ 10،15سال میں اس کے ساتھ جنگ چھڑ جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
کابل کے علاقے ’پولیس ڈسٹرکٹ 6‘ میں خود کش بمبار نے ووٹر رجسٹریشن مرکز کے اندر داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی ریلی کا آغاز پنجاب حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کے باوجود لاہور کے موچی گیٹ سے ہوگیا جہاں تحریک کا اگلا جلسہ 12 مئی کو کراچی میں کرنے کا اعلان کیا گیا تاکہ شہر میں 2007 میں ہونے والے قتل وغارت کی مذمت کی جاسکے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنے ہیں، ملک دشمنوں کی نذر نہیں ہونے دینا۔ یہ بات انہوں نے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے
نیویارک۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کیا گیا تو ایران یورینئم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں