Tuesday, 11 December, 2018
اسرائیل سے مذاکرات ناقابل معافی غلطی ہوگی، خامنہ ای

اسرائیل سے مذاکرات ناقابل معافی غلطی ہوگی، خامنہ ای

 

تہران . ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دھوکے باز اور جابر اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کی کوشش ناقابل معافی غلطی ہو گی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام مسلم ممالک کے لوگ اسرائیل کو شکست دیں جس کے لئے ایک جدوجہد اور منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ دشمن کو پیچھے کی جانب دھکیلا جاسکے۔ 

آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی جریدے کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی زمین پر امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے  اپنے بیان میں مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کی حمایت کریں اور ایران فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مدد جاری رکھے گا۔

آیتہ اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دھوکے باز، جھوٹا اور جابر ملک ہے جس سے مذاکرات کی کوشش فلسطینیوں کی فتح کو پیچھے دھکیل دے گی اور یہ ناقابل معافی غلطی ہوگی۔

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد سے انٹرویو کے دوران میزبان نے جب سوال کیا کہ یہودیوں کو اپنے قدیم آبائی علاقوں میں کم از کم جزوی طور پر ایک خودمختار ریاست کا حق ہے'  جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ تمام لوگوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایک پُرامن ریاست میں رہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی اپنی زمین کا حق حاصل ہے۔

سعودی ولی عہد کے اس بیان کے بعد ان کے والد اور خادم الحرمین و الشرفین شاہ سلمان نے سعودی عرب کی فلسطینی ریاست کے لیے حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  96958
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیرانتظام علاقے مشرقی غوطہ میں سرکاری افواج کی بمباری سے درجنوں عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ پیر کو کئے جانے والے فضائی اور راکٹ حملوں میں 20 بچوں سمیت کم از کم 77 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ایران میں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف ہونے والےکے خلاف ہونے والے مظاہروں میں شدت آگئی ہے جب کہ احتجاج پر قابو پانے کے لیے درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ ایرانی حکومت نے گذشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں اسٹیپلشمنٹ کے خلاف جاری احتجاج کے تناظر میں لوگوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ غیر قانونی اجتماع سے دور رہیں۔
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو شہید جبکہ 160 کو زخمی کردیا۔
سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب کی زد میں آکر 7افرا د جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ بہت سے گھروں کو شدید نقصان بھی پہنچا ہے اور کئی مکانات تباہ ہو گئے ہیں

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
خیبرپختونخوا حکومت پر براجماں تبدیلی کے دعویداروں نے بے روز گار نوجوانوں پر بم گرانے کی تیاری کر لی۔ خیبر پختون خوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کیلئے مدت ملازمت
میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے بذریعہ موٹروے اسلام آباد پہنچا دیا گیا، وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اسپیکر اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کا تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کیا گیا ہے جب کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو نیا کور
چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ میں رہوں نہ رہوں سپریم کورٹ کا یہ ادارہ برقرار رہے گا اور میرے بعد آنے والے مجھ سے زیادہ بہتر ہیں۔ کوئٹہ میں بلوچستان بار میں اپنے خطاب میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیرآنے والی نسلوں

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں