Tuesday, 11 August, 2020
یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں سعودی عرب اور عرب امارات ملوث

یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں سعودی عرب اور  عرب امارات ملوث
فائل فوٹو

یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرکے ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے تفصیلات سے آگاہ کردیا۔

یمنی میڈیا کی آج کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے کہا ہے کہ منشیات کی ایک کھیپ پکڑی گئی ہے جس میں  بڑی تعداد میں چرس ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ سعودی اتحاد نے یمن میں منتقل کی ہے۔

یمن کی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اعلی حکام یمن میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور وہ بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔

ترجمان عبدالخالق العجری نے گزشتہ روز کہا کہ یمن میں 29 ٹن چرس ضبط کر کے القاعدہ  سے وابستہ 52 آلہ کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلی ٹیلگراف کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کے شاہی خاندان سے قریب کچھ افراد کئی عشروں سے مناسک حج کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کرتے آ رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  7403
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سعودی حکومت نے کورونا وائرس وبا کے باعث حج کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث حج کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے جس کے تحت حجر اسود کو چھونے پر پابندی ہوگی اور ماسک بھی پہننا لازی
انصار اللہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال میں میزائل حملہ کیا ہے جبکہ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے باعث حج کے شرکاءکی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں سال سعودی شہری اور اقامہ ہولڈر ہی حج ادا کرسکیں گے ۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
ادارہ التنزیل اور خادمان قرآن کے زیر اہتمام قرآنی ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے قرآنی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ویبینار میں قرآنی معاشرے کی تشکیل اور اس کے خدوخال کے موضوع پہ مقررین نے خطاب کیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے۔
شہر قائد میں مسلسل تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس دوران پیش آنے والے حادثات و واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد ۹ ہوگئی ہے۔ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل نجی ٹی وی چینل پر کشمیر اور مسلم ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سے متعلق ایک بیان دیا جسے بعدازاں چینل نے سینسر کر دیا گیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں