Saturday, 16 November, 2019
داعش کیخلاف شام میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات

داعش کیخلاف شام میں زمینی فوج بھیج سکتے ہیں، متحدہ عرب امارات

دبئی - سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کی معاونت کے لیے زمینی فوج شام بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ "شروع ہی سے ہمارا موقف یہی رہا ہے۔۔۔داعش کے خلاف حقیقی مہم میں زمینی عناصر بھی شامل ہوں۔ قرقاش کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں بھیجے جانے والے فوجیوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہو گی۔  ان کا کہنا تھا کہ اس میں امریکی قیادت کا بہت عمل دخل ہوگا۔ اماراتی وزیرمملکت نے کہا کہ "گوکہ عراق میں داعش کے خلاف حال ہی میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن"، ان کا ملک داعش کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کی سست روی پر مضطرب رہا ہے۔  اس سے قبل سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر امریکہ کی زیر قیادت اتحاد شام میں زمینی کارروائی کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ اپنی فوجیں وہاں بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے اعلان کے بعد ہی شام کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ دمشق اپنی سرزمین پر کسی بھی زمینی مداخلت کی مزاحمت کرے گا اور "جارحیت کرنے والوں کو تابوتوں میں ان کے گھر واپس بھیجا جائے گا۔ جبکہ ایران نے بھی اس اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  36127
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو گرم کپڑے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگرقابض جیل انتظامیہ نے اسیران کے لواحقین کو اسیران تک گرم کپڑے اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر پابندی عاید کردی۔
صہیونی ریاست کی قید مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ اسیر علا الدین فہمی فہد الکرکی قید کے چوبیس سال مکمل کرنے کے بعد اب 25 ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔
مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ممکنہ امریکی فوج کے آپریشن سے معتلق سوال پر امریکا کے وزیر دفاغ جیمز میٹس نے کہا کہ ‘تاحال فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں’۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اسرائیل, یسرائیل کاٹز, سربراہ لیفٹینٹ جنرل گیڈی ائزنکوٹ, اسرائیل فلسطین تنازعہ, مسئلہ فلسطین,

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکنوں نے دھرنے دے کر سڑکیں بلاک کردیں۔ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے ’پلان بی‘ کے تحت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ
وفاقی حکومت اور نیب کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا پورا اختیار ہے۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں