Friday, 18 October, 2019
القدس فلسطینوں کا ہے اور انہی کا رہے گا، آیت اللہ سیستانی

القدس فلسطینوں کا ہے اور انہی کا رہے گا، آیت اللہ سیستانی

بغداد(نجف اشرف ) ۔عراقی روحانی پیشوا آیت اللہ سید علی سیستانی نے امریکی صدر کی جانب سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایسے اقدامات  سے باز رہے۔ جمعہ کے روز عراق کے معروف عالم دین آیت اللہ سیستانی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں امریکی صدر کے بیان کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے سے پیشتر امریکہ کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے کہ القدس فلسطینوں کا ہے اور انہی کا رہے گا۔ اپنے بیان میں آیت اللہ سید علی سیستانی نے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان پر غم غصے کا اظہار کیا اور تمام عالم اسلام سے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے لہذا ایسے اقدامات سے باز رہے۔ واضح رہے کہ آیت اللہ سیستانی عراق کی موثر ترین شخصیات میں سے ہیںاور ان کے ایک فتوی ٰنے عراق اور شام سے داعش جیسی شدت پسند دہشت گرد تنظیم کو پسپا کر دیا تھا۔

 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  8543
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو گرم کپڑے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگرقابض جیل انتظامیہ نے اسیران کے لواحقین کو اسیران تک گرم کپڑے اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر پابندی عاید کردی۔
بے لگام اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے کا خطرناک منصوبہ تیار کرلیا، منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے ارد گرد کھدائی کی جائیگی، منصوبے کیلئے 7کروڑ امریکی ڈالر کی خطیر رقم بھی مختص۔
صہیونی ریاست کی قید مغربی کنارے کے شہرالخلیل سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ اسیر علا الدین فہمی فہد الکرکی قید کے چوبیس سال مکمل کرنے کے بعد اب 25 ویں سال میں داخل ہوچکے ہیں۔
جو شخص اور ملک دیوار براق کو اسرائیل کا حصہ سمجھتا ہے وہ جھوٹ اور گھمنڈ کا شکار ہے، امریکہ کا یہ بیان عالم اسلام کے خلاف اشتعال انگیزی ہے، عالم دین الشیخ عکرمہ صبری

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ پہلی اسمبلی ہے جو’ڈیزل‘ کے بغیر چل رہی ہے اگر فضل الرحمان کے لوگ میرٹ پر ہوئے تو انہیں بھی قرضے دیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے ’کامیاب جوان پروگرام‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ اورتین گورنرز نے شرکت کی۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوکریاں حکومت نہیں نجی سیکٹر دیتا ہے یہ نہیں کہ ہر شخص سرکاری نوکر ی ڈھونڈے ، حکومت تو 400 محکمے ختم کررہی ہے مگرلوگوں کا اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں دے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پاکستان اور

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں