Thursday, 14 November, 2019
اسرائیلی فوج کی فلسطین کے علاقے غزہ پر گولہ باری

اسرائیلی فوج کی فلسطین کے علاقے غزہ پر گولہ باری

غزہ ۔ اسرائیلی فوج نے ٹینک سے فلسطینی علاقے پر گولہ باری کی ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی نے غزہ پر حملے میں حماس کی ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔ صہیونی فوج نے کہا کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملہ کیا گیا جس کے جواب میں گولہ باری کرکے حماس کی چوکی کو تباہ کردیا گیا۔ گزشتہ روز غزہ سے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیا گیا جو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی غزہ کے علاقے میں  گر کر پھٹ گیا۔ دونوں حملوں میں کسی طرف سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ 2008 کے بعد سے حماس اور اسرائیل کے درمیان تین جنگیں ہوچکی ہیں اور 2014 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے سیز فائر ہے۔ عموما غزہ میں موجود سخت گیر سلفی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جاتے ہیں تاہم اسرائیل تمام حملوں کا ذمہ دار حماس کو قرار دیتا ہے اور فورا ہی جوابی کارروائی بھی کرگزرتا ہے۔ 

خیال رہے کہ ہفتے کو حماس کی پولیس نے غزہ میں 27 سالہ مشتبہ جہادی رہنما نور عیسیٰ کو بھی گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  55635
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے حماس کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جن میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سنیچر کی صبح کی جانے والی کارروائیوں میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیاِ، اسرائیل
مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غاصب اسرائیلی افواج کی جانب سے بے گناہ اور نہتے فلسطینوں پردہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور صہیونی فوج کی تازہ بمباری سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ شہید ہونے والے پانچ فلسطینی نوجوانوں کی شناخت احمد ابو عرمانہ ، عمر نصار الفلیت ، عرفات ابو مرشد ، حسن حسنين اور مصباح شبیر کے نام سے ہوئی۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری اور دنیا کے سب سے بڑے گوردوارے دربار صاحب کا افتتاح کردیا۔ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سکھ مت کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے
بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندر اسکیم تشکیل دے کر زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس رنجن
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ میں کسی بھی صورت میں اپنا استعفیٰ نہیں دوں گا، اگر شرط صرف استعفیٰ کی ہے تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ ہے؟ وزیردفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکرات
رہبر کمیٹی کے رکن اور رہنما جے یو آئی (ف) اکرم درانی کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ 2 روز کے بعد نیا رخ اختیار کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن رہبر کمیٹی کے رکن اکرم درانی کا کہنا تھا کہ افسوس ہے موسم کے حوالے

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں