Friday, 13 December, 2019
غزہ پر راکٹ حملوں کا الزام، اسرائیل کی فضائی کارروائیاں

غزہ پر راکٹ حملوں کا الزام، اسرائیل کی فضائی کارروائیاں

غزہ ۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ سے راکٹ فائر کیے جانے کے جواب میں فلسطین کے عسکری گروپ حماس کے خلاف فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ سنیچر کی صبح کی جانے والی کارروائیوں میں ہتھیار تیار کرنے والے ایک مرکز اور اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ جمعے کو غزہ سے داغے جانے والے تین راکٹ اسرائیل کے علاقے سدیروت میں گرے تھے۔

امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حماس کی جانب سے انتفادہ کی کال کے بعد اسرائیل نے غربِ اردن میں سینکڑوں مزید فوجی تعینات کیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے ردعمل میں جمعے کو غزہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دو فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔

جمعے کو ہی اسرائیل کا کہنا تھا کہ اس نے غزہ سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا اور اس کے علاوہ ایک میزائل سدیروت میں ایک ویران مقام پر گرا تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعے کو حماس کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جن میں 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ سنیچر کو علی الصبح مزید فضائی حملے کیے گئے تاہم ان حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کے تناظر میں فلسطینی حکام نے کہا تھا کہ اس ماہ ہونے والی ملاقات اب نہیں ہو گی اور امریکی نائب صدر کو فلسطینی علاقوں میں خوش آمدید نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے الزام لگایا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے فلسطینیوں اور اسرائیلوں کے درمیان امن کے امکانات کو نقصان پہنچایا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ دنیا کے ان مراکز میں سے ایک ہے جو اسرائیل دشمنی میں پیش پیش رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا ہے۔ اس فیصلے پر امریکہ کو عالمی سطح پر شدید مذمت کا سامنا ہے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک میں اسرائیل، امریکہ مخالف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  53674
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو گرم کپڑے فراہم کرنے کی کوشش کی گئی مگرقابض جیل انتظامیہ نے اسیران کے لواحقین کو اسیران تک گرم کپڑے اور دیگر ضروریات کی فراہمی پر پابندی عاید کردی۔
گبون کے دارالحکومت لبری ولی میں 53 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 غیرملکیوں کو زخمی کردیا۔ دونوں زخمی ڈنمارک کے شہری اور غیرملکی دستاویزی چینل کے صحافی ہیں۔
بیت المقدس میں اسرائیلی وزات سیاحت اور اسرائیلی بلدیہ کے اشتراک سے شروع کردہ منصوبہ القدس کو یہودیانے کے اسرائیلی سازشوں کا تسلسل ہے،فلسطینی سپریم افتاکونسل کا رد عمل
امریکا نے چین اور شمالی کوریا کی 13 مختلف کمپنیوں اور اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی حکام کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کو ایٹمی سرگرمیوں سے باز رکھنا اور مذاکرات کی میز پر واپس لانا ہے۔ ان اداروں پر ایٹمی سرگرمیوں پر پابندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں

مقبول ترین
وفاقی دارالحکومت کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے دوران ایک طالبعلم جاں بحق ہو گیا جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے، پولیس حالات کنٹرول میں ناکام ہوئی تو رینجرز نے
افریقی ملک ملک نائیجر میں دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملے کیے جس کے باعث 78 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقعے فوج
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دل کے اسپتال پر حملہ کرنے والے وکلا میں وزیراعظم کا بھانجا بھی شامل ہے اور وزیراعظم نے اس حوالے سے مذمت کی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں وکلاء کو ایڈمن جج عبدالقیوم کے روبرو پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں