Saturday, 22 February, 2020
چلاس ، بیت المقدس بارے امریکی بیان کیخلاف مظاہرے

چلاس ، بیت المقدس بارے امریکی بیان کیخلاف مظاہرے

چلاس۔ امریکی صدر کی جانب یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف جمیعت علمائے اسلام (ف)کی کال پر چلاس شہر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔احتجاجی مظاہرین نے امریکہ اسرائیل مخالف،جبکہ فلسطین کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ 

احتجاجی ریلیاں صدیق اکبرۖ چوک پر پہنچ کر احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئیں۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین مولانا عبدالمحیط،مولانا وکیل شاہ،مولانا عبدالغیاث توحیدی،شبیر احمد قریشی،الحاج آدم شاہ،بشیر احمد قریشی و دیگر نے امریکی صدر کے حالیہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کیاور اسے دنیا میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی سر پرستی کر کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، حکومت پاکستان فوری طور پر امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر کے امریکی سفیر کو ملک سے نکال دے۔ 

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسلمان قبلہ اول کی بے حرمتی اور تقدس کی پامالی برداشت نہیں کر سکتا ہے، نہ ہی بیت المقدس پر اسرائیلی قبضہ قبول کر سکتا ہے۔ 

انہوں نے مسلم ممالک سے اپیل کی کہ ٹرمپ نے اسلام دشمنی کا کھل کر اعلان کیا ہے لہذا مل کر امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف علم بغاوت بلند کریںاور ہر طرح کے سفارتی تعلقات ختم کریں۔ 

انہوں نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کو فروغ دینے والا امریکہ دوسروں کو دہشتگرد کہہ رہا ہے  ، امریکی صدر کے اقدام اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کا نوٹس لیا جائے۔ 
 

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  16237
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جسے امن منصوبے کا نام دے رہے ہیں وہ دراصل” امن کے خلاف جنگ“ (War Against Peace )ہے ۔اسے عالمی قوانین کی
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے دو ریاستی فارمولے کوٹرمپ کی بد نیتی قرار دیا جس کا مقصد فلسطین کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا ہے ۔ امریکی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔
شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ آغا سید محمد عباس رضوی ،علامہ فرحت عباس جوادی ،علامہ غلام قاسم جعفری ،علامہ سید وزیر حسین کاظمی ،سید جاوید شاہ ،اکبر حسین (جے ایس او)

مزید خبریں
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور مائیکروسافٹ نے Imagine Cup 2020میں نیشنل یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد کی ٹیمFlowlines کو نیشنل فائنل 2020کا فاتح قرار دیاہے۔نسٹ کی ٹیم نے ملک بھر کی 60 فائنلسٹ ٹیموں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ سیاسی معاون نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ انھیں کینسر کا مرض‌لاحق تھا۔ وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مان لیں وہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ ہیں انہیں گھر جانا پڑے گا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پوری
نو امریکی جامعات کے ایڈمیشن ڈائریکٹرز نے ہایئر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور ہایئر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر فتح مری اور دیگر اعلی افسران سے ملاقات کی۔

مقبول ترین
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے 16 فروری سے 21 فروری تک منعقدہ اجلاس میں پاکستان کوجون 2020 تک ادارے کی گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے لیہ میں ”احساس اثاثہ جات منتقلی پروگرام” کا اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہماری کوشش ہے ، پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے،یہ پروگرام احساس کے تحت چلائے جانے والے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا بنیادی مقصد پسماندہ طبقات کیلئے ذریعہ معاش کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف دیے گئے متنازع بیان پر عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں