![]() |
باغ ۔ تحریک اتحاد امت پاکستان کے سربراہ علامہ پیر سید چراغ الدین شاہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کو یہودیت سے آزاد کروانے کے لیے ملت اسلامیہ ٹرمپ پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائے۔ وہ باغ آزاد کشمیر میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی بنیاد ہے، پاکستان اور ختم رسالت کے خلاف بین الاقوامی سازشیں ہو رہی ہیں۔ پاکستان میں مرازائیت کو دوبارہ اسمبلی کے ذریعے مسلمان بنانے کی کوشش کی گئی، خادم رضوی نے تو صرف گالیاں دیں، جنھوں نے عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش کی کوشش کی ان کے سروں پر ڈنڈے برسانا چائیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ میں رکاوٹ علماء اور مشائخ عظام ہیں، انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ مسلمانوں کو کافر نہ بنایا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کہ حوالے سے جوڑ توڑ ہو رہا ہے لیکن کوئی بڑی تبدیلی متوقع نہیں۔
مولانا سمیع الحق کا عمران خان سے اتحاد کی وجہ سے تحریک انصاف کے کلچر میں تبدیلی آئے گی، جب علماء سٹیج پر ہونگے تو عورتیں لباس میں نظرآ ئیں گی۔
امریکہ نے صہیونی جنگ کا اعلان کر کہ ہمارے ایمان کو للکارا ہے، سعودی عرب ہمارے لیے قابل احترام کیونکہ وہ حرمین شریفین کے محافظ ہیں اور ان سے یہ درخواست کرتے ہیں کے ایران سمیت سب کو شامل کر کے اسللامی اتحاد قائم کیا جائے۔