غزہ - فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور 13 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین شہر میں قائم پناہ گزین کیمپ میں آپریشن کیا اس دوران فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی کی شہادت ہوئی جبکہ دیگر فائرنگ کے واقعات میں تیرہ شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 زخمیوں میں انیس سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔ قابض فورسز نے الزام عائد کیا ہے کہ جنین میں جس گھر پر آپریشن کیا گیا وہ اس دہشت گرد(رعد ہزیم) کا تھا جس نے گزشتہ دنوں 3 اسرائیلیوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ تین اسرائیلیوں کے قتل کا الزام عائد کرکے فوج نے رعد ہزیم کو موقع پر ہی فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
بعد ازاں قابض فوج نے رعد کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس موقع پر ایک اور شہری کو شہید کیا۔ شہید فلسطینی کی شناخت احمد ال سعد کے نام سے ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کا تعلق جہادی تنظیم سے تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ