Wednesday, 18 September, 2019
دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں، شاہ سلمان

دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں، شاہ سلمان

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گردی کا کوئی دین اور مذہب نہیں۔ اس لعنت کی سب سے زیادہ مذمت اسلام کرتا ہے۔ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑ کر دین حنیف کو بدنام کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب خطہ اس وقت نئے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان نے ان خیالات کا اظہار ریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل کی سربراہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے جنیوا وَن اجلاس میں طے پائے نکات قابل عمل ہیں، انہی کی روشنی میں شامی قضیے کا حل تلاش کرنا ہو گا۔ انہوں نے عالمی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یمن میں امن امان اور ملک کے استحکام کے لیے کوششیں تیز کریں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے شام کی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے تمام دھڑوں پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی اپوزیشن کو ایک ہی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان سے نمٹنے کے لیے اپوزیشن کو اپنی صفوں میں ہر صورت میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھڑے امن مذاکرات شروع کریں اور بات چیت کے ذریعے اپنے موقف میں یکسانیت پیدا کریں۔ خلیج تعاون کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ ہم ماضی میں بھی شامی اپوزیشن کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے پر زور دیتے رہے ہیں۔ اپوزیشن کی ذمہ داریاں اب بہت بڑھ چکی ہیں۔ انہیں سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے ایک فورم پر جمع کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ اس لیے وہ اس موقع کو غنیمت جانیں اور ملک کے بحران کے حل کے لیے ایک موقف پر متحد ہو جائیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  2804
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی داعش کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کی معاونت کے لیے زمینی فوج شام بھیجنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
ایران نے کہا ہے کہ اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق نئی امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں کیونکہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ہتھیار فروخت کرتا ہے۔ اور یہ اسلحہ فلسطینی، لبنانی اور حالیہ مہینوں میں یمنی شہریوں کے خلاف جنگی جرائم میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ترکی نے سعودی عرب اور ایران سے کہا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارتی کیشدگی میں کمی لے کرآئیں، کیونکہ اس تنازعے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے مطالبہ کیا ہے۔
شام کے صدر بشارالاسد نے کہا ہے کہ شامی جنگ میں روس کی شمولیت سے لڑائی کا توازن تبدیل ہوا ہے اور ان کے بقول ان کا بین الاقوامی اتحادی ایسے ہی موثر رہے گا۔ دمشق میں جمہوریہ چیک کے ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسد کا کہنا تھا کہ

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
قومی احتساب بیورو نے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما خورشید شاہ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا گیا، خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتار
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی امریکا نے سعودی عرب سے اس کی حفاظت کرنے کا وعدہ نہیں کیا۔ برطانوی خبر
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے لہذا کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان سے بابر اعوان نے ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی اور قانونی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
وفاقی حکومت کی معاشی ٹیم نے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی نجکاری کا اشارہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں