Thursday, 09 July, 2020
عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جدید عرب دنیا میں سب سے طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے رہنما اور عمان کے سلطان قابوس 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رائل کورٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’انتہائی دکھ اور شدید رنج کے ساتھ رائل کورٹ عزت مآب سلطان قابوس کا سوگ منا رہا ہے جو جمعے کو انتقال کرگئے اور ان کے جانشین کے حوالے سے بات چیت جاری ہے‘۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سلطان قابوس 1970میں اس وقت سے برسر اقتدار تھے جب محل میں ایک بغاوت کے نتیجے میں انہوں نے اپنے والد کو معزول کردیا تھا۔

واضح رہے کہ سلطان قابوس بڑی آنت کے کینسر کے باعث کافی عرصے سے بیمار تھے۔

گذشتہ ماہ وہ بیلجیم میں طبی معائنے اور علاج کروانے کے بعد وطن واپس آئے تھے۔  انہوں نے 50 سال تک اپنے ملک عمان کی خدمت کی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے 1960 میں  برطانوی شاہی ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی اور پھر مغربی جرمنی میں برطانوی فوج میں کچھ عرصہ تربیت حاصل کی۔

1964 میں آبائی وطن واپس آئے اور یہاں انہوں نے اپنا زیادہ تر وقت اسلامی قانون اور عمانی تاریخ کے مطالعہ میں صرف کیا۔

1970 میں 29 سال کی عمر میں انہوں نے اپنے والد سید بن تیمور کا تختہ الٹا تھا جس کے بعد تیل کی دولت کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے عمان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔

عمان کی سرکاری خبررساں ادارے نے سلطان کی موت کی وجہ کا اعلان نہیں کیا لیکن وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور ایک ماہ قبل ہی بیلجیئم میں زیر علاج رہ کر وطن واپس لوٹے تھے۔

ان کے سوگواران میں کوئی جانشین شامل نہیں کیوں کہ وہ غیر شادی شدہ تھے جبکہ نہ تو ان کے کوئی بچے تھے اور نہ ہی کوئی بھائی تھا۔

یہ واضح نہیں کہ سلطان قابوس کی جگہ کون سنبھالنے گا کیونکہ ان کے ملک میں اگلا حکمران منتخب کرنے کا الگ ہی طریقہ کار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔ ادارہ

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73632
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
عمانی میڈیا کے مطابق سلطان مرحوم کے چچا زاد بھائی اور وزیر ثقافت ہیثم بن طارق السید کو عمان کا نیا سلطان چن لیا گیا ہے۔ شاہی خاندان نے ہیثم بن طارق السید کو ملک کا نیا سلطان منتخب کیا۔
مشرق وسطیٰ میں ایرانی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے ممکنہ امریکی فوج کے آپریشن سے معتلق سوال پر امریکا کے وزیر دفاغ جیمز میٹس نے کہا کہ ‘تاحال فوجی کارروائی کا کوئی امکان نہیں’۔
اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے 4 فلسطینوں کو شہید جبکہ 160 کو زخمی کردیا۔
انسداد کرپشن مہم میں گرفتار سعودی شہزادے اور دیگر افراد رہائی کے بدلے ڈیل کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ کرپشن کے الزام میں قید 320 افراد نے سعودی حکومت سے ڈیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کرپشن کے الزام میں قید سعودی شہزادوں اور تاجروں سے ڈیل ولی عہد محمد بن سلمان آئندہ چند ہفتوں میں کریں گے۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں

مقبول ترین
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک مشترکہ بیان میں تینوں ملکوں نے دہشتگرد مزاحمتی تحریک کے دوبارہ اٹھنے سے بچنے کےلئے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے منظم، ذمہ دار اور حالات پر مبنی انخلا پر زور دیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کو محفوظ بنانے کےلیے سونے میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت
سپریم کورٹ نے کرپشن کے مقدمات جلد نمٹانے اور نیب ریفرنسز کے فیصلوں کیلئے 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھڑا کول مائننگ پاور پلانٹ کی تعمیر میں بے ضابطگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔
ملک بھر کے تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں طے شدہ ضابطہ کار (ایس او پیز) کے ساتھ کھولنے پر اتفاق ہوگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ امتحانات

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں