Wednesday, 14 November, 2018
سعودی خواتین کو عبایہ پہننے کی ضرورت نہیں، سعودی عالم

سعودی خواتین کو عبایہ پہننے کی ضرورت نہیں، سعودی عالم

ریاض ۔ سعودی عرب کے سینیئر فقہا کی کونسل کے ايک رکن شیخ عبداللہ المطلق نے کہا ہے کہ مملکت میں خواتین کو عوامی مقامات پر عبایہ پہنے کی ضرورت نہیں ہے، ان کے لیے ایسا لباس زیب تن کرلینا کافی ہے جو مناسب اور اسلامی اصولوں کے مطابق ہو۔

ہفتہ وار دینی ٹی وی شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ المطلق نے کہا کہ خواتین مناسب لباس زیب تن کریں تو انہیں عبایہ پہننے کی ضرورت نہیں۔ شیخ مطلق کا کہنا ہے کہ دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ نیک مسلمان خواتین عبایہ نہیں پہنتی ہیں چنانچہ ہمیں لوگوں کو عبایہ پہننے پر مجبور نہیں کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں اس وقت قانون کے مطابق عوامی مقامات پر خواتین کے لیے عبایہ پہننا لازمی ہے۔ سعودی عالم کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب سعودی عرب میں خواتین سے متعلق قوانین میں نرمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی عالم کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ملا جلا رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے، بعض لوگوں نے عبداللہ المطلق کی باتوں سے اتفاق کیا ہے جبکہ بعض لوگوں نے ان کی مخالفت کی ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’ہمارے خطے کے ایک حصے میں عبایہ ثقافت کا حصہ ہے اور اب یہ سب پر لازم ہوگیا ہے، یہ مذہب کا معاملہ نہیں‘‘۔

ایک خاتون صارف نے عبداللہ المطلق کی بات سے عدم اتفاق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اس معاملے پر اگر سیکنڑوں فتوے آجائیں تو بھی میں عبایہ نہیں چھوڑ سکتی، میرے مرنے کے بعد ہی یہ مجھ سے جدا ہوسکتا ہے، خواتیں برائے مہربانی ان کی باتیں نہ سنیں‘‘۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  61766
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ میڈیا کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوسرے روز وزیراعظم عمران خان شاہی محل پہنچے تو ان کا پرتباک استقبال کیا گیا،وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
سعودی عرب نے امامِ کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح الطالب کو مبینہ طور پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امام کعبہ شیخ صالح طالب کو سعودی عرب میں گرفتار کرلیا گیا ہے
سعودی عرب کے شہر جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے زیر اہتمام افغانستان میں امن و استحکام کے موضوع پر منعقدہ علماء کی بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر ’’مکہ اعلامیہ‘‘ جاری کیا گیا ہے جس میں افغانستان میں فریقین سے جنگ بندی کر کے براہ
سعودی میڈیا کے مطابق صوبہ قصیم کے شہر بریدہ میں 3 کار سوار حملہ آوروں نے فوجی چوکی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک شدگان میں ایک فوجی افسر اور دوسرا غیر ملکی شہری ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جاتا ہے

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
خیبر پختون خوا پولیس کے اعلیٰ افسر ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی افغانستان نے پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید ایس پی طاہر داوڑ کا جسد خاکی جلال آباد میں پاکستان قونصل خانے کے اعلیٰ عہداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے
سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں صفائی کا بیان قلمبند کرانا شروع کر دیا۔ پہلے روز 50 عدالتی سوالات میں سے 45 کے جواب ریکارڈ کرا دیئے۔ باقی سوالات پر وکیل خواجہ حارث سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا۔
فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کے معاملے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا بند کمرا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ میڈیا کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے، آئے دن نہتے فلسطینیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ
چند روز قبل اسلام آباد سے اغوا ہونے والے خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ کو مبینہ طور پر افغانستان میں قتل کر دیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس کے ایس پی طاہر خان داوڑ 27 اکتوبر کو اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں