Monday, 15 October, 2018
عراق میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

عراق میں عام انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

بغداد . عراق میں داعش کی شکست کے بعد پہلے عام انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوئی جو رات 8 بجے تک جاری رہےگی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عراق کے الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ عراقی انتخابات میں وزیراعظم حیدر العبادی اور سابق وزیراعظم نوری المالکی بھی میدان میں ہیں۔ جبکہ 2008 میں سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا اچھالنے والے صحافی منتظر الزیدی بھی انتخابات میں بطور امیدوار شریک ہیں۔
انتخابات سے قبل 9 لاکھ سے زائد پولیس اور فوجی اہلکاروں نے اپنے ووٹ کاسٹ کیے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے 9 دسمبر 2017 کو عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف 3 سالہ جنگ میں فتح کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ عراقی فورسز نے شام سے متصل سرحدی علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور عراق کے اندر جاری جنگ میں بھی دہشت گرد تنظیم کو مکمل شکست دے دی گئی ہے۔

داعش نے 2014 میں بغداد سمیت عراق کے شمال اور مغرب میں بڑے پیمانے پر قبضہ کرتے ہوئے خودساختہ خلافت قائم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نوٹ: مبصر ڈاٹ کام ۔۔۔ کا کسی بھی خبر سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔۔۔ اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔ علاوہ ازیں آپ بھی اپنا کالم، بلاگ، مضمون یا کوئی خبر info@mubassir.com پر ای میل کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ دینے کے لیے نیچے فارم پر کریں
   
نام
ای میل
تبصرہ
  73116
کوڈ
 
   
متعلقہ خبریں
ایرانی بحریہ نے آبنائے ہْرمز میں اپنی سالانہ سمندری فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرتبہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے دستے شامل نہیں ہیں۔ ان فوجی مشقوں میں ایرانی ایئرفورس کے علاوہ زمینی دستے بھی شریک ہوں گے۔
سعودی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہزادوں، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیرحراست 200سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی ایران کی جانب سے یمن میں حوثیوں کو میزائیلوں کی فراہمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جنگ خود سے لڑ رہے ہیں۔
بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے بدترین اور انتہائی خطرناک ہیں۔ قابض اسرائیل کو فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور امریکیوں کو ہمارا مقدس شہر چھین کرغیروں کو دینے کا کوئی حق نہیں۔

مزید خبریں
مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کو ریاستی جبر وتشدد سے نجات دلانے کے لیے موثر اقدامات کریں
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے انٹیلی جنس چیف شہزادہ بندر بن سلطان کو ان کی علالت کے پیش نظر عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے نائب یوسف الادریسی کو محکمہ سراغرسانی کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے۔
سعودی مفتی صالح الفیضان نے بوفے کیخلاف فتویٰ جاری کردیا۔جمعے کوسعودی مفتی نے سرکاری ٹی وی پرفتویٰ جاری کرتے ہوئے بوفے کوغیرشرعی قراردے دیا۔
سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ فلسطینی تنازعے اور شام میں جاری بحران کو حل کرانے میں کردار ادا کرے۔

مقبول ترین
سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی کے معاملے پر ریاض پر عالمی دباؤ بڑھنے لگا جب کہ امریکا کے بعد برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے مطالبہ کیا ہے کہ گمشدہ صحافی کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل خود پیش ہو کر اپنے دفاع میں شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں۔ جسٹس یاور علی کی سربراہی میں خصوصی عدالت غداری کیس کی سماعت کر رہی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران میاں نوازشریف نے ضمنی الیکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باوجود عوام نے جوق درجوق (ن) لیگ کو ووٹ ڈالا، شاہد خاقان عباسی ضمنی الیکشن میں منتخب ہوئے اور راولپنڈی کی نشست
قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ نے چار چار، ق لیگ نے دو اور ایم ایم اے نے ایک نشست حاصل کرلی۔

پاکستان
 
آر ایس ایس
ہمارے پارٹنر
ضرور پڑھیں
ریڈرز سروس
شعر و ادب
مقامی خبریں
آڈیو
شہر شہر کی خبریں